سرگودھا(این این آئی)سرگودھا کے سجادہ نشین پیر آف سیال شریف پیر خواجہ حمیدالدین نے وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی ملاقات کے بعد تحفظات پر 5 نکاتی ایجنڈے دیتے ہوئے ایک علماء ومشائخ رابطہ کمیٹی بنا لی ہے جس میں تونسہ شریف سے خواجہ مدثر محمودتونسوی،سجادہ نشین معظم آباد شریف مولانا معظم الحق معظمی،سجادہ نشین جامعہ محمدی شریف ایم پی اے مولوی رحمت اللہ،لاہور کے
مفتی محمد علیم، راولپنڈی کے سید ریاض حسین شاہ ،سرگودھا حسین آباد کے سید شمس الرحمان مشہدی کے نام ہیں جبکہ ایک 5 نکاتی ایجنڈے بھی طے کر لیا گیاہے۔ جس میں رانا ثناء اللہ اور ختم نبوحلف نامہ میں تبدیلی کے حوالہ سے فیصلہ علماء مشائخ کمیٹی کرئے گی۔نفاذ شریعت کے سلسلہ میں مخلصانہ کاوشیں مشترکہ طور پر کی جائی گئیں۔ناموس رسالت ؐاور ختم نبوت کے حوالہ سے قانون سازی کی جائے گی۔