جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

زینب قتل، سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کو سماعت سے روک دیا، تحقیقاتی ٹیم طلب ، سماعت21جنوری تک ملتوی

datetime 16  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی ) سپریم کورٹ نے زینب قتل پر لاہور ہائیکورٹ کو سماعت سے روکتے ہوئے از خود نوٹس کی سماعت21جنوری تک ملتوی کر دیا اور ہوئے تحقیقاتی ٹیم کو بلالیا، چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ ہائیکورٹ کے پاس ازخود نوٹس کا اختیار نہیں،کہ پولیس کی ناقص تفتیش سے لوگ بری ہوجاتے ہیں، ہر کیس میں وہی غلطیاں کی جاتی ہیں، مسئلہ حل نہ ہوا تو حکومت اور پولیس کی ناکامی ہوگی،

تحقیقات میں نقائص کا فائدہ ملزم کو ملتا ہے،بار بار کہتا ہوں پارلیمنٹ سپریم ہے،پارلیمنٹ بھی اس سلسلے میں اقدامات کرے، اصلاحات کے معاملے پر اراکین ملنا چاہیں تو تیار ہوں ۔ منگل کو چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے زینب قتل از خود نوٹس کیس کی پہلی اور مختصر سماعت کی۔ سماعت شروع ہوئی تو ایڈیشنل آئی جی پنجاب عدالت کے روبرو پیش ہوئے، جنہیں مخاطب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ پوری قوم واقعے پر دکھی ہے بتایا جائے کیا پیشرفت ہوئی۔ جس پر عدالت کو بتایا گیا کہ تحقیقات اور تفتیش پر کام ہو رہا ہے، ڈیڑھ سال میں اس نوعیت کے 8 واقعات ہوچکے ہیں۔چیف جسٹس نے ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو کہا کہ اگر آپ اپنی تحقیقات چیمبر میں بتانا چاہتے ہیں تو بتا دیں، ابھی تک ایک بھی پیشرفت نظر نہیں آرہی۔ایڈیشنل آئی جی پنجاب نے کہا کہ ملزم کی گرفتاری کا وقت نہیں دے سکتے جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ میں نہیں چاہتا کہ بندہ پکڑا جائے اور مقابلے میں مارا جائے، یقین ہونا چاہیے کہ ملزم گرفتار ہوگا۔چیف جسٹس نے کہا کہ زینب کے ساتھ زیادتی کرنے والا شخص سیریل کلر معلوم ہوتا ہے، طیبہ تشدد کیس بھی ہمارے پاس ہے، بچوں کے ساتھ معاملات پر پارلیمنٹ سے ابھی تک کوئی قانون نہیں آیا۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ پولیس کی ناقص تفتیش سے لوگ بری ہوجاتے ہیں، ہر کیس میں وہی غلطیاں کی جاتی ہیں، مسئلہ حل نہ ہوا تو حکومت اور

پولیس کی ناکامی ہوگی۔جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ تحقیقات میں نقائص کا فائدہ ملزم کو ملتا ہے، ہم تحقیقات اور تفتیش میں نقائص سے متعلق کانفرنس کریں گے اور جسٹس آصف سعید کھوسہ کانفرنس سے خطاب کریں گے۔چیف جسٹس نے کہا کہ پارلیمنٹ اور عدلیہ کا آپس میں اجنبی پن ختم کرنا ہے،

بار بار کہتا ہوں پارلیمنٹ سپریم ہے اور پارلیمنٹ بھی اس سلسلے میں اقدامات کرے اور اصلاحات کے معاملے پر اراکین ملنا چاہیں تو تیار ہوں۔سپریم کورٹ نے زینب قتل از خود نوٹس کی سماعت اتوار 21 جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے تمام تحقیقاتی ٹیم کو طلب کرلیا جب کہ اگلی سماعت لاہور میں ہوگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…