منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

پاک فوج پر حملہ اور 4جوانوں کو شہید کر کےبھارت نے اسرائیلی وزیراعظم کو سلامی پیش کی، بھارتی آرمی چیف نے چند روز قبل پاکستان کو کیوں دھمکیاں دیں، پاکستانیوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا

datetime 15  جنوری‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی فوج نے اسرائیلی وزیراعظم کو پاکستان پر حملہ اور اس کے 4فوجی شہید کر کے سلامی پیش کی، بھارتی آرمی چیف کی دھمکیاں دراصل اسرائیلی وزیراعظم کے دورہ بھارت سے قبل پاکستان کے خلاف تھوڑی سرد ہوتی تلخی کو ایک بار پھر بھڑکانے کی کوشش تھی، پاکستان کے خلاف اسرائیل اور بھارت کا مکروہ گٹھ جوڑ کھل کر سامنے آچکا،سوشل میڈیا صارفین

اور عوامی حلقوں کا علی الصبح لائن آف کنٹرول اور اسرائیلی وزیراعظم کے دورہ بھارت پر شدید ردعمل۔ تفصیلات کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کے دورہ بھارت کے موقع پر بزدل بھارتی فوج کی علی الصبح لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے 4جوانوں کی شہادت پر سوشل میڈیا صارفین اور عوامی حلقوں کا شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین اور عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے علی الصبح جنڈروٹ کوٹلی سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ میں پاک فوج کے 4جوانوں کو شہید کر کے دراصل اسرائیلی وزیراعظم کو سلامی پیش کی ہے۔ بھارتی آرمی چیف کی اسرائیلی وزیراعظم کی آمد سے چند روز قبل پاکستان کو دھمکیاں دراصل دونوں ممالک کے درمیان ماحول کو تلخ بنانے اور اپنے صیہونی یار کو خوش کرنے کیلئے تھیں۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان کچھ عرصے سے کوئی بڑا تلخ واقعہ پیش نہیں آیا تھا اور تلخی سرد ہوتی جا رہی تھی اور اسی دوران اسرائیلی وزیراعظم کی بھارت آمد سے چند روز قبل بھارتی آرمی چیف کی جانب سے اچانک پاکستان کو دھمکیاں دراصل دونوں ممالک کے درمیان ماحول کو تلخ بنا کر اسرائیلی وزیراعظم کو خوش کرنے کی کوشش کی گئی اور صبح سویرے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کر کے پاک فوج کے 4جوانوں کو شہید کر کے دراصل اسرائیلی وزیراعظم کو سلامی دی گئی ہے۔

عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف اسرائیلی اور بھارتی مکروہ گٹھ جوڑ اب کسی سے ڈھکا چھپا نہیں رہا۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…