بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

زینب سے پہلے اغوا اور زیادتی کا نشانہ بننے والی بچی جو زندہ بچ گئی ، آج کس حال میں ہے، درندہ صفت مجرم کیسے اس کےجسم کے حصوں کو سگریٹ سے جلاتے رہے، روح تک کو دہلا دینے والی داستان

datetime 13  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قصور میں بچیوں کے اغوا کے بعد زیادتی اور پھر قتل کے واقعات سال بھر سے جاری ہیں مگر پولیس ملزمان کو پکڑنا تو درکنار ان کی گرد کو بھی نہ پہنچ سکی اور اس سب کی وجہ پولیس کا شرمناک کردار ہے اور بے حسی کے ساتھ نالائقی اور کاہلی ہے۔

زینب کے قتل سے قبل10سمبر کو قصور میں ایک اور بچی بھی اسی درندگی کی بھینٹ چڑھ چکی ہے۔ بچی گھر کے کونے پر موجود دودھ دہی کی دکان پر دہی لینے کیلئے شام 6بجے گئی اور پھر لوٹ کے نہ آئی اہل خانہ رات بھر تلاش کرتے رہے اور پھر صبح 8بجے ایک گرائونڈ سے نیم مردہ حالت میں بچی ملی جسے وہاں موجود و فرشتہ صفت بزرگوں نے ہسپتال پہنچایا اور اہل خانہ کو خبر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ ملزم نے زیادتی کے ساتھ بچی پر بے پناہ تشدد کیا ، بچی کے جسم کو سگریٹ سے جلاتا رہا اور اس کے ناخنوں کو بھی سگریٹ سے داغتا رہا۔ نجی ٹی وی نیو نیوز کے پروگرام پکار کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بچی جس وقت نیم مردہ حالت میں ملی اس وقت اس کے چہرے پر بھی جلنے کے نشانات موجود تھے۔ یہ بچی اس وقت ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ والدہ کا کہنا ہے کہ بچی کو ذہنی طور پر شدید دھچکا پہنچا ہے اور وہ ہر وقت خوفزدہ اور سہمی ہونے کے علاوہ روتی رہتی ہے۔ اس وقت بچی کسی کو پہچاننے اور بولنے کی پوزیشن میں نہیں جس کی وجہ سے انتظار کیا جا رہا ہے کہ جیسے ہی بچی ذہنی طور پر مضبوط ہو اور بیان دینے کے قابل ہو تب اس کے بیان کی روشنی میں تحقیقات کی جا سکیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…