کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک )بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن متحدہ جماعتوں کے رہنماؤں نے وزیراعلی کے نامزد امیدوار میر عبدالقدوس بزنجو کی غیر مشروت حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ عبدالقدوس بزنجو بحیثیت وزیراعلی قابل قبول ہیں وہ انصاف اور امن کیساتھ صوبے میں ڈیلیور کرینگے ہمارا مطالبہ ہے کہ وہ صوبے کو امن دیں کرپشن کا خاتمہ کریں اگر کوئی بھی غیر جمہوری اقدام ہوگا ہم اس کی بھر پور مخالفت کرینگے یہ بات
بلوچستان اسمبلی میں ڈپٹی اپوزیشن لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی ،جمعیت علماء اسلام کے رکن مفتی گلاب ،بی این پی کے میر حمل کلمتی ،بی این پی (عوامی ) کے مرکزی سینئر نائب صدر سید احسان شاہ نے بلوچستان اسمبلی کے اپوزیشن چیمبرمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ۔انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہاکہ ہم نے پہلے ہی اعلان کیا تھا کہ مسلم لیگ (ن) اور مسلم لیگ ق جس بھی امیدوار کو نامزد کریں گی ہم اس کی حمایت کرینگے آج اپوزیشن لیڈر مولاناواسع چونکہ شہر سے باہر ہے لہذا نکے جگہ میں اعلان کرتاہوں کہ میر عبدالقدوس بزنجو بحیثیت وزیراعلی کے امیدوار ہمیں قبول ہیں ۔انہوں نے کہاکہ میر عبدالقدوس بزنجو نوجوان ہیں وہ صوبے کی تمام جماعتوں کو ساتھ لیکر چلیں گے ہمارا پہلااو رسب سے اہم مطالبہ ہے کہ صوبے میں امن کیلئے اقدامات کئے جائیں دہشتگردی اور تخریب کاری کا خاتمہ کریں جو انکو وقت ملا ہے اس میں رہتے ہوئے صوبے کی ترقی میں اپنا کردار اد اکریں صوبے کے پی ایس ڈی پی اور فنڈز میں جو خرد برد ہوئے انکو روکنے اور جو لوگ اس تمام کا م میں ملوث تھے انکے خلاف کاروائی عمل میں لائے اور انکی تحقیقات کرکے سزادی جائے ۔بی این پی (عوامی ) کے مرکزی سینئر نائب صدر سید احسان شاہ نے کہاکہ ہم مشترکہ امیدوار کی تائید کرینگے یہ اچھی بات ہے کہ عبدالقدوس بزنجو جیسے نوجوان صوبے کی قیادت کرینگے انہیں تجربہ بھی ہیں ہمارا مطالبہ ہے کہ صوبے کیساتھ
جو زیادتیاں ہوئی ہیں جو چالیس ارب روپے کی کرپشن اور پندرہ ارب رورپے وفاقی حکومت سے جو لیپس ہوئے ہیں ان سب چیزوں پر نظر ثانی کریں ۔جمعیت علماء اسلام کے مفتی گلاب کاکڑ نے میر عبدالقدوس بزنجو نواجوان اور باہمت انسان ہیں ہم مثبت تنقید اور تجاویز دونوں کرینگے ۔بی این پی کے میر حمل کلمتی نے کہاکہ میر عبدالقدوس بزنجو سے امید ہے کہ وہ بلوچستان کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے انکے حل کے اقدامات کرینگے ہم انکی بھر پور حمایت کرتے ہیں میر عبدالقدوس بزنجوگوادر ،ریکوڈیک ،سیندک ،سی پیک جیسے اہم منصوبوں پر بھی توجہ دیں گے اور صوبے میں گڈ گورننس کا قیام عمل میں لائیں گے ۔