ہفتہ‬‮ ، 08 فروری‬‮ 2025 

تاجروں نے مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کر دیا

datetime 11  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آل پاکستان تاجر اتحاد کے صدر محمد کاشف چوہدری نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے تا جروں کے دیرینہ مطالبے منصفا نہ قانون کرایہ داری کے بل کی منظوری کیلئے 23جنوری کو وفاقی دارالحکو مت میں غیر معینہ مدت کے لیے شٹرڈاؤن ہر تال کی جا ئے گی اور اسلام آباد کے ہزاروں تا جر پارلیمنٹ ہاوس کی طر ف احتجاجی مار چ کر یں گے،انھوں نے کہا ساڑھے 4 سال گزر گئے اسلام آباد کے تاجروں کو منصفانہ قانون کرایہ داری نہ مل سکا،

حکومت وقت کے اب آخری ایام ہیں، حکو مت اپنے وعدوں پر عمل کرتے ہوئے اسلام آباد کے تاجروں کے لئے منصفانہ قانون کرایہ داری فوری نافذ کرے اور اسلام آباد میں مہنگائی کی شرح کو کنٹرول کرنے کے لئے کمرشل پراپرٹی کے کرایوں کی شرح کا تعین بھی کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے الیکٹرو نک اور پر نٹ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا ۔ اس مو قع پر سید عمران بخاری ، چوہدری جا وید اختر اور ضیاء احمد بھی اُن کے ہمراہ تھے ۔کاشف چوہدری نے کہا قانون کرایہ داری کا بل نہ ہو نے کی وجہ سے پچھلے 20 سال سے اسلام آباد کے تاجروں کا معاشی قتل کیا جار ہا ہے ،پاکستان میں معیشت کے استحکام اور تاجروں اور عوام میں پائی جانے والی بے چینی اور عدم تحفظ،مہنگائی سے نجات کے لئے حکومت اپنے انتخانی منشور اور انتخابی وعدوں پر عمل کرے، تاجر یہ نہیں چاہتے کہ وہ احتجاج ،دھرنے اور ہڑتالوں کی طرف جائیں مگر حکومت اسے مجبور کر رہی ہے۔انہوں نے کہا تاجروں سے ٹیکس تو لیا جاتا ہے مگر ٹیکس تاجروں اور عوام الناس پر خرچ نہیں ہوتا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ بنک ٹرانزیکشن پر ودہولڈنگ ٹیکس کو ختم کیا جائے، انکم ٹیکس کے پیچیدہ نظام کو آسان بنایا جائے،ایف بی آر کے آفیسرز کے چھاپے مارنے کے اختیارات کو ختم کیا جائے اور ان ڈائریکٹ ٹیکس کے بوجھ سے عوام کی جان چھڑائی جائے۔کاشف چوہدری نے کہاپاکستان میں مالیاتی خودمختاری قائم کرنے کے لئے اخراجات کو کم کیا جائے۔ آئی ایم ایف ورلڈ بنک کی معاشی پالیسیوں سے جان چھڑائی جائے۔جتنے بھی قوانین بنائے جائیں وہ تاجرتنظیموں کی باہم مشاورت اور ان کو اعتماد میں لے کر بنائے جائیں۔

موضوعات:



کالم



ابو پچاس روپے ہیں


’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…