جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

زینب کے اندوہناک قتل پر اہل پاکستان ہی نہیں بلکہ نبی کریمؐ کے شہر مدینہ منورہ کے لوگ بھی غمزدہ، عمرہ کے دوران جب والدین گڑگڑا کر بچی کیلئے دعائیں مانگ رہے تھے تب کیا ہوا، جگر کو چھلنی کر دینے والا واقعہ

datetime 11  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)قصور کے اندوہناک واقعہ نے جہاں پوری قوم کو ہلا کررکھ دیا وہیں ننھی شہیدہ کے والد کی گزشتہ رات میڈیا سے گفتگو نے اہل پاکستان کیا اہل اسلام تک کی آنکھیں نم کردیں۔ مقتولہ زینب کے والد محمد امین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جب زینب پیدا ہوئی تو اہل بیتؓ کی محبت میں بچی کا نام انہوں نے زینب رکھا تھا۔ عمرے کی ادائیگی کیلئے جب میں سعودی عرب میں تھا تو وہاں مدینہ منورہ میں زینب کی گمشدگی کی

اطلاع ملی ، جب ہم دونوں میاں بیوی زینب کی سلامتی اور بحفاظت بازیابی کیلئے گڑگڑا کر دعائیں مانگ رہے تھے تو وہاں موجود لوگ حیران تھے کہ نہ جانے ان کو کیا پریشانی ہے؟اور جب ہم نے ننھی زینب کی تصویر دکھائی تو ان کی بھی آنکھوں میں آنسو آگئے کہ یہ تو اتنی پیاری بچی ہے کون ظالم اسے اغواکر کے لے گیا ہے۔ محمد امین کا کہنا تھا کہ میری دعا ہے کہ جو اذیت ہم برداشت کر رہے ہیں اور جو سانحہ ہمارے ساتھ گزرا ہے ایسا کسی کے ساتھ نہ ہو۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…