پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) شریفہ بی بی بے حرمتی کیس کی رپورٹ پشاورہائی کورٹ میں جمع کرادی ۔ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی جانب سے شریفہ بی بی بیحرمتی کیس کی چار صفحات پرمشتمل رپورٹ ہائی کورٹ کے ہیومن رائٹس سیل میں جمع کرائی گئی ۔ عدالت کی جانب سے ڈی آئی خان پولیس کو کیس میں پیش رفت سے متعلق رپورٹ ہر پندرہ
دن بعد جمع کرانے کی ہدایت دی تھی ۔ رپورٹ میں کہا کہ پولیس نے لڑکی کی ویڈیو بنانیوالے ملزم رحمت سے دس موبائل برآمدکئے ۔ ملزم سے برآمد موبائل فرانزک چیکنگ کے لئے ایف ایس ایل بھجوا دیے ۔ شریفہ بی بی کیس میں اب تک دس افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ کیس کے مرکزی ملزم سجاول کی گرفتاری کیلئے کاروائیاں جاری ہے۔