اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کراچی میں 2 چینی باشندے رنگے ہاتھوں دھرلئے گئے،بڑا فراڈ پکڑاگیا،کیا کچھ برآمد ہوا؟چونکادینے والے انکشافات

datetime 10  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس نے کراچی کے علاقے صدر میں اے ٹی ایم میں اسکمنگ مشین لگاتے ہوئے دو چینی باشندوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق صدر کی مصروف علاقے زینب مارکیٹ میں واقع نجی بینک کے اے ٹی ایم میں چینی شہریوں کی مشکوک سرگرمیوں پر شہریوں نے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دونوں افراد کو حراست میں لے لیا۔شہری نے پولیس کو بتایا کہ مذکورہ چینی باشندے کو پہلے بھی اسی اے ٹی ایم میں مشکوک سرگرمی کرتے دیکھا گیا تھا،

مقامی تھانے آرٹلری پولیس کے مطابق زیر حراست چینی باشندوں کو ایس پی صدر توقیر نعیم کے دفتر منتقل کردیا گیاہے۔اس ضمن میں ایس ایس پی ساؤتھ جاویداکبر ریاض نے بتایا کہ گرفتار ملزمان اے ٹی ایم فراڈ کیس میں ملوث ہیں جو بدھ کو اسکمنگ مشینیں اتارنے آئے تھے جنہیں رنگے ہاتھوں گرفتار کرتے ہوئے ان کے پاس سے اسکمنگ مشینیں برآمد کرلی گئی ہیں۔واضح رہے کہ ایک ماہ قبل کراچی کے شاپنگ سینٹر میں چینی باشندے کو اے ٹی ایم میں اسکمنگ ڈیوائس نصب کرتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…