منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

7سالہ معصوم زینب زیادتی کے بعد قتل،لوگ گھروں سے نکل آئے پورا قصور شہر بند، احتجاج کا سلسلہ پھیل گیا، ڈی سی آفس پر دھاوا مشتعل مظاہرین نے کئی گاڑیوں کے شیشے توڑ دئیے، صورتحال بگڑ گئی

datetime 10  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)7سالہ معصوم زینب کے قتل کے بعد قصور کے حالات بگڑ گئے، چند ہی دنوں میں 11کمسن بچیاں زیادتی کے بعد قتل ہونے پر قصور کے شہری بپھر گئے، پورا شہر بند، ڈی سی آفس کا گھیرائو،

مظاہرین دروازے توڑ کر اندر داخل، پولیس پر پتھرائو ، مشتعل مظاہرین نے کئی گاڑیوں کے شیشے توڑ دئیے، حالات قابو سے باہر ہوتے ہی مزید نفری طلب کر لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق 7سالہ معصوم زینب کے قتل کے بعد قصور کے حالات بگڑ گئے ہیں اور لوگوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے پورے شہر میں ہڑتال کر دی ہے ، چند ہی دنوں میں 11کمسن بچیاں زیادتی کے بعد قتل ہونے پر قصور کے شہری سراپا احتجاج بن گئے ہیں ۔ احتجاج کرتے ہوئے مشتعل مظاہرین نے ڈی سی آفس کا گھیرائو کر لیا ہے اور مظاہرین دروازے توڑ کر اندر داخل ہو گئے ہیں جہاں سکیورٹی پر مامور اہلکاروں اور مظاہرین میں دھکم پیل بھی ہوئی ہے۔ مشتعل مظاہرین اس وقت قصور کی سڑکوں پر موجود ہیں اور قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ مشتعل مظاہرین نے لاٹھیاں اور ڈنڈے پکڑ رکھے ہیں اور مشتعل نوجوانوں نے کئی گاڑیوں کے شیشے بھی توڑ دئیے ہیں۔ شہر کے حالات قابو سے باہر ہوتے ہی انتظامیہ نے مزید نفری طلب کر لی ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…