بدھ‬‮ ، 26 فروری‬‮ 2025 

چھٹی جماعت کی طالبہ سے زیادتی کرنے والے ملزم استاد اور اس کے ساتھی پر جرم ثابت، عدالت نے بڑی سزا سنادی

datetime 9  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بونیر (آئی این پی ) ایڈیشنل سیشن جج عزیز محمد کے عدالت نے چھٹی جماعت کی طالبہ سے زیادتی کرنے والے ملزم استاد پر جرم ثابت ہونے پر چودہ سال قید ایک لاکھ روپے جرمانہ اور ان کے دوسرے ساتھی ملزم کو پانچ سال قید اور پچاس ہزار روپے جرمانہ کی سزاسنادی ،تفصیلات کے مطابق ایک سال قبل پولیس سٹیشن ڈگر کی حدود میں ایک نجی سکول کی چھٹی جماعت کی طالبہ (س) بہ عمر بارہ سال نابالغہ کو اپنے ہی استاد نے ورغلاکرکے ان کے ساتھ زیادتی کی اوراغواء کرکے کراچی لے گیا

تاہم اس وقت پولیس نے ملزم (مولانا) استاد تازہ خان سکنہ تورورسک حال کراچی کاموبائل فون ٹریس کرکے ڈرامائی انداز میں اسے گرفتارکرلیا اور ان سے نابالغہ طالبہ آزاد کرایا ، مشہورکیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج (کرائم) عزیز محمد خان کے عدالت میں مکمل ہوئی ،جرم ثابت ہونے پر عدالت نے ملزم تازہ خان کو مقدمہ376کے تحت سزاسناتے ہوئے چودہ سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی ،جبکہ ان کے مددگار دوسرے ملزم ہارون کو جرم 363کے تحت پانچ سال قید اور پچاس ہزار روپے جرمانہ کی سزاسنادی ،استعاثہ کی جانب سے ممتاز قانون دان بدیع الزمان خان ایڈوکیٹ اور سرکاری وکیل بخت بیدار خان نے پیروی کی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بے چاری بھوک سے مر گئی


آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…