بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

پانامہ کیس کے فیصلے کے بعد مسلم لیگ (ن) کو 3 ضمنی انتخابات میں کارکردگی کیسی رہی؟آئندہ عام انتخابات میں کیا ہوگا؟تجزیہ کاروں نے بڑی پیش گوئی کردی

datetime 9  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد /چکوال ( آئی این پی ) پانامہ کیس کے فیصلے اورمشکل وقت آنے کے بعد بھی مسلم لیگ (ن)کی عوام میں مقبولیت برقرار رہی ،عدالتی فیصلے کے بعد ہونے والے تین ضمنی الیکشن میں سے دو میں پارٹی کو واضح اکثریت کے ساتھ کامیابی حاصل ہوئی جو نواز شریف کے بیانیہ کو عوام میں پذیرائی ملنے کا بڑا ثبوت ہے ۔ ایک تجزیاتی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن) کو ضمنی الیکشن میں کامیابی حاصل ہوتی رہی تاہم پانامہ کیس کے فیصلے کے بعد پارٹی پر مشکل وقت آیا اور ناقدین کا یہ کہنا تھا کہ

شائد پارٹی کی مقبولیت میں کمی آئے گی تاہم نئے انتخابی نتائج سے ایک بار پھر واضح ہوتا ہے کہ (ن) لیگ کی مقبولیت برقرار ہے اس میں کمی نہیں آئی بلکہ اضافہ ہوا ہے ۔ تجزیہ کاروں کے مطابق چکوال میں مسلم لیگ (ن) کے کسی رہنما نے جا کر کوئی بڑا جلسہ نہیں کیا تاہم اس کے باوجود وہاں (ن) لیگ کے امیدوار کو 25ہزار سے زائد ووٹ کی برتری سے فتح حاصل ہوئی جب کہ اس سے پہلے حلقہ این اے 120 لاہور میں بھی (ن) لیگ کی خاتون امیدوار بیگم کلثوم نواز کو 15ہزار سے زائد ووٹ کی برتری سے کامیابی ملی پشاور کے حلقہ این اے 4پشاورفور کے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کا امیدوار کامیاب ہوا جب کہ وہ سیٹ پہلے بھی تحریک انصاف ہی کی تھی۔ تجزیہ کاروں کے مطابق یہ مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف کے بیانیہ کو عوام میں پذیرائی ملنے کا نتیجہ ہے کہ عوام نے انتخابات میں (ن) لیگ کو بھرپور حمایت کے ساتھ کامیاب کرایا ۔ ذرائع کے مطابق چکوال میں مسلم لیگ (ن) کے کسی بڑے لیڈر نے جلسہ نہیں کیا تاہم پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور عوامی مسلم لیگ کے صدر شیخ رشید احمد نے وہاں جلسہ کیا تاہم اس کے باوجود بھی تحریک انصاف کا امیدوار کو شکست سے دوچار ہونا پڑا

جبکہ اس انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کے دو نوں گروپوں مجید ملک اور سردار غلام عباس گروپ نے اہم کردار ادا کیا اور بھرپور مہم چلاکر (ن) لیگی امیدوار چوہدری حیدر سلطان کو فتح دلائی گو کہ ان کے آپس میں معمولی اختلافات ہیں ، ذرائع کے مطابق اس مہم سے بھی پتہ چلتاہے کہ (ن) لیگ کا ووٹ بنک پکاہے۔ ذرائع کے مطابق چکوال کے ضمنی انتخاب میں ایک اور عنصر بھی ابھر کر سامنے آیا اور وہ یہ ہے کہ تحریک لبیک کے امیدوار نے بھی 14 ہزارسے زائد ووٹ حاصل کر لیے ۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پانامہ فیصلے کے بعد ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ(ن) کی اکثریت سے کامیابی اس کی مقبولیت برقرار رہنے کا اشارہ دیتی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…