بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

امریکی انتظامیہ کے انتہائی اقدامات اور فوجی امداد کی بندش کاجواب، پاکستان نے امریکہ پرپابندیاں عائد کرنے کا اعلان کردیا، فوری طور پر نافذ

datetime 9  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن) امریکی انتظامیہ کے انتہائی اقدامات اور فوجی امداد کی بندش پر پاکستان نے بھرپور جواب دیتے ہوئے فوری طور پر امریکہ کے ساتھ انٹیلیجنس اور فوجی تعاون معطل کر دیا ہے اس حوالے سے منگل کی شام ایک تقریب کے بعد میڈیا کے سینئر نمائندوں سے گفتگو میں وزیر دفاع خرم دستگیر نے امریکہ کے ساتھ فوجی تعاون کی معطلی کی تصدیق کر دی اور کہا کہ پاکستان کے پاس سلالہ سانحے کے بعد زمینی راہداری بند کرنے کی مثال موجود ہے

تاہم امریکہ کو تاحال فضائی اور زمینی راہداری سہولیات فراہم کر رہے ہیں، فضائی اور زمینی داہدری کی بندش کا آپشن موذوں وقت استعمال کریں گے، دوسری طرف ایک سینیر دفاعی عہدے دار نے بھی روز نامہ۔جناح سے گفتگو میں اس بات کی تصدیق کی کہ سی آئی اے کے سربراہ کے حالیہ بیان کو بھی دفاعی و فوجی قیادت نے ناپسند یدگی کی نظر سے دیکھا ہے جبکہ پاکستان کی سیکیورٹی امداد بند کرنے پر امریکہ کو پہلا بڑا سخت جواب دیا گیا ہے اور ان کے ساتھ فوجی سطح پر انٹیلی جنس اور سیکیورٹی تعاون معطل کر دیا ہے جس کے بعد دونوں۔ممالک کے درمیان اہم۔ خفیہ معلومات کا تبادلہ رک گیا ہے جن کا تعلق علاقائی سلامتی سے ہوتا ہے اور پاکستان کی فراہم۔کردہ۔معلومات کی بنیاد پر ہی امریکہ کو افغانستان میں کئی کامیابیاں۔ملی تھیں لیکن ٹرمپ انتظامیہ کے حالیہ اقدامات اور ڈو مور کے مطالبے کو دفاعی و سول قیادت نے یکسر مسترد کردیا ہے اس لیے امریکہ اب جو بھی اقدامات اٹھائے گا پاکستان اس کا بھرپور جواب دے گا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…