پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

امریکی ساختہ ایف سولہ طیاروں کی چھٹی،پاکستانی جے ایف 17تھنڈر چھاگیا، اہم ملک سے بڑا معاہدہ طے پاگیا

datetime 9  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوجہ (نیوزڈیسک)نائجیریا کی 2018ء کی مجوزہ بجٹ دستاویز میں اس امر کی تصدیق کی گئی ہے کہ یہ افریقی ملک چنگ ڈو پاکستان ایرو ناٹیکل کمپلیکس میں بنائے جانے والے جے ایف 17 تھنڈر لڑاکا طیارے خریدے گا۔ ملک کے 2018ء کے بجٹ میں مختص شدہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ تین جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی خریداری کیلئے 13.1 بلین این (36 ملین امریکی ڈالر) مختص کئے جائیں گے۔ اس ادائیگی میں ساز و سامان اورفالتو پرزہ جات کی خریداری بھی شامل ہو گی۔ اس طرح نائجیریا باضابطہ طور پر

نام دئیے جانیوالے لڑاکا طیارے کی اس قسم کے طیارے کا پہلا خریدار بن جائے گا اگرچہ پروگرام حکام نے بہت پہلے بتایا تھا کہ ترقی پذیر ممالک میں اس قسم کی خریداری میں زبردست دلچسپی پائی جاتی ہے۔ جون 2015ء میں پیرس ایئر شو میں پاکستانی فضائیہ کے ایک اہلکار نے جریدہ ’’فلائٹ گلوبل ‘‘کو بتایا کہ ایک ایشیائی ملک کے ساتھ معاہدے پر دستخط کئے گئے ہیں۔ اگرچہ اس ایشیائی ملک کا نام باضابطہ طو رپر بتایا جانا باقی ہے باور کیا جاتا ہے کہ یہ میانمار ہے۔ چین کے سماجی میڈیا پر تصاویر میں ایک جے ایف 17 تھنڈر کو میانمار فضائیہ کے نشان کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔ کلیمو ‘ آر ڈی 93 کے ساتھ چلنے والا جے ایف 17 لڑاکا طیارے کو ترقی پذیر عالمی فضائیہ کیلئے انتہائی کم لاگت والا لڑاکا طیارہ خیال کیا جاتا ہے۔ امکانی خریداروں کی طرف سے فیڈ بیک کے بعد دو نشستوں والا طیارہ تیار کیا گیا ہے جس کا اس وقت تجربہ کیا جا رہا ہے۔عالمی فضائیہ کیلئے انتہائی کم لاگت والا لڑاکا طیارہ خیال کیا جاتا ہے۔ امکانی خریداروں کی طرف سے فیڈ بیک کے بعد دو نشستوں والا طیارہ تیار کیا گیا ہے جس کا اس وقت تجربہ کیا جا رہا ہے۔‎‎



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…