اسلام آباد(آئی این پی ) اسلام آبادہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کے خلاف کیس میں نواز شریف، چیف الیکشن کمشنر، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ، سیکرٹری کابینہ اور سیکرٹری قانون سے30 جنوری سے پہلے جواب طلب کر لیا ہے ،عدالت نے فریقین کو نوٹسزجاری کر دئیے ہیںْ ۔گزشتہ روز سوموار کو سابق وزیر اعظم نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کے خلاف کیس میں نواز شریف وکیل رئیس عبدالواحد ایڈووکیٹ اپنی درخواست کی
پیروی کے لئے عدالت میں پیش ہوئے ۔ ایڈووکیٹ نے عدالت سے الیکشن ایکٹ کی دفعہ 203 اور 232 کو ہائیکورٹ کالعدم قرار دینے کی درخواست کی اور کہا کہ قانون سازی عوام کے لیے ہوتی ہے فرد واحد کے لیے نہیں۔ ایک نااہل شخص کو پارٹی صدر بنانا اخلاقی اور اسلامی روایات کے خلاف ہے ۔عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت سے پہلے وزیر اعظم نواز شریف جواب عدالت میں جمع کرائیں۔ عدالت نے کیس کی سماعت 30 جنوری تک ملتوی کر دی۔