بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

لاہور میں سوائن فلو کا پہلا کیس سامنے آگیا

datetime 9  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (ا ین این آئی) شہر میں انفلوئنزا وائرس ایچ ون این ون سوائن فلو کا پہلا کیس سامنے آگیا۔بتایا گیا ہے کہ لاہور کے نجی ہسپتال میں زیرعلاج 70 سالہ رشیدہ بی بی میں سوائن فلو کی تصدیق ہوگئی ہے۔ ٹیسٹس اور میڈیکل رپورٹس کے بعد نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد نے رشیدہ بی بی میں سوائن فلو کی تصدیق کی۔ ذرائع کے مطابق رشید بی بی کو 28 دسمبر کو شدید بخار کی حالت میں نجی ہسپتال لایا گیا تھا۔

واضح رہے کہ سوائن فلو کا وائرس خنزیر کے ذریعے پھیلتا ہے۔ یہ انفلوئنزا وائرس کی ایک قسم H1N1کہلاتا ہے جو انسانی جسم میں داخل ہو کر اس کے مدافعتی نظام کو کم زور کردیتا ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ سوائن فلو کسی بھی عمر کے فرد کو لاحق ہوسکتا ہے، لیکن حاملہ عورت، دو سال سے کم عمر بچے، فربہ اور سانس یا دل کی بیماری میں مبتلا افراد کے متاثر ہونے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔ سوائن فلو متاثرہ افراد کے کھانسنے یا چھینکنے سے دوسرے انسان کو منتقل ہوسکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…