اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایک نا اہل شخص پر برستے، دوسرے کو ساتھ بٹھا رکھا ہے؟سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کے دوران صحافی کا سوال طاہر القادری گول کر گئے، پریس کانفرنس ختم کر کے چلتے بنے۔پاکستان کے موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری ماڈل ٹائون سیکرٹری میں سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی کے سوال کا جواب گول کر گئے اور پریس کانفرنس ختم کر دی۔ صحافی نے سوال کیا کہ ڈاکٹر صاحب
سانحہ ماڈل ٹائون کی آل پارٹیز کانفرنس کا ایجنڈا دو پوائنٹ پر تھا’’ایک سانحہ ماڈل ٹائون اور دوسرا مجھے کیوں نکالا‘‘اے پی سی میں فوکس مجھے کیوں نکالا پر رہا۔ آپ کہتے تھے عدالت سے نا اہل شخص دندناتا پھر رہا ہے جبکہ سپریم کورٹ سے نا اہل دوسرے شخص جہانگیر ترین کو آپ نے ساتھ بٹھایا ہے، کیا یہ کھلا تضاد ہیں؟اس سوال پر پریس کانفرنس کے موقع پر بیٹھے قائدین جہانگیر ترین کی جانب متوجہ ہو گئے جبکہ ڈاکٹر طاہر القادری جواب گول کر گئے اور ساتھ ہی مختصر پریس کانفرنس ختم کر دی، اس موقع پر قہقہے بھی لگے۔