لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت پنجاب کی جانب سے پرپل لائن ٹرین کی کاغذی کارروائی مکمل کر لی گئی‘ منصوبہ کیلئے چائنہ سے 2 ارب امریکی ڈالر قرضہ لیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے منصوبہ کی منظوری دے دی ہے۔ منصوبہ کیلئے چائنہ سے 2 ارب امریکی ڈالر لون لیا
جائے گا۔ وفاقی حکومت کی جانب سے کاغذی کارروائی کر کے کاغذات کو چائنہ بھیج دیا گیا ہے پرپل لائن کا ٹریک 16.7 کلومیٹرطویل ہوگا، ٹریک ائیر پورٹ سے بھاٹی چوک داتا دربار تک ہوگا۔ اس ٹریک میں 14 اسٹیشن ہوں گے ۔پرپل لائن کا 11.4 کلومیٹر کا حصہ ایلیوٹد ہوگا جبکہ باقی حصہ انڈر گراونڈ ہوگا۔