اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی مبینہ تیسری اہلیہ کے خلاف فتویٰ سامنے آ گیا ہے، تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل پر معروف مذہبی سکالر مفتی نعیم نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور ان کی مبینہ اہلیہ بشریٰ مانیکا کی شادی کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی شخص کی کسی بھی عمر میں شادی پر اعتراض نہیں کیا جا سکتا ہے، شادی ایک جائز عمل اور سنت ہے، بات چیت کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے
انہوں نے بشریٰ مانیکا کے خلاف اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ کوئی خاتون روحانی پیشوا نہیں ہو سکتی اور نہ ہی کوئی خاتون کسی مرد سے بیعت لے سکتی ہے، ہمارے مذہب اسلام میں اس کی کوئی گنجائش نہیں ہے لہٰذا شرعی طور پر یہ بالکل غلط ہے اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ اللہ پاک نے کچھ کام صرف اور صرف مردوں کے کرنے کے لیے رکھتے ہیں اور اس کی اجازت صرف مردوں کو حاصل ہے۔ کوئی خاتون روحانی پیشوا نہیں ہو سکتی اور نہ ہی کوئی خاتون کسی مرد سے بیعت لے سکتی ہے