منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عمران خان اور بشریٰ مانیکا کی شادی کی تصدیق کر دی گئی

datetime 8  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )عمران خان اور بشریٰ مانیکا کی مبینہ شادی ا ن دنوں ہر جگہ زیر بحث ہے، سیاسی حلقوں سمیت عوامی حلقوں میں بھی ان دنوں یہی موضوع زیر بحث ہے۔ تحریک انصاف کی جانب سے عمران خان کی تیسری شادی کی مسلسل تردید کی جا رہی ہے جبکہ گزشتہ روز تحریک انصاف کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے بشریٰ مانیکا کو صرف

ابھی شادی کا پیغام بھجوایا ہے۔ دوسری جانب پاکستان کے موقر قومی اخبارروزنامہ امت کی رپورٹ کے مطابق شادی کی خبر دینے والے صحافی عمر چیمہ کے مطابق یکم جنوری 2018کو عمران خان کا نکاح ہو چکا ہے۔ معروف آسٹرالوجر سامعہ خان کے مطابق ستاروں کی گردش ظاہر کرتی ہے کہ شادی ہو چکی ہے جبکہ ایک اور آسٹرالوجر سعدیہ راشد کے مطابق نہ صرف یہ کہ شادی ہو چکی ہے بلکہ عمران خان کی یہ شادی کامیاب بھی رہے گی اور عمران خان کو اپنے نئے ہم سفر کا گڈ لک بھی ملے گا۔روزنامہ امت کے مطابق جب عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بیٹی مہرو مانیکا کی ساس اور رکن پنجاب اسمبلی محترمہ پروین اختر سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اس شادی کی تصدیق یا تردید سے انکار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے بھی اس بارے میں سنا ہے لیکن اس سلسلے میں کسی سے پوچھا نہیں ہے۔واضح رہے کہ عمران خان اور بشریٰ مانیکا کی شادی کے حوالے سے جنگ اور جیو نیوز کے صحافی عمر چیمہ نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ عمران خان نے اپنی روحانی پیشوا بشریٰ مانیکا عرف پنکی بی بی سے شادی کر لی ہے جس کے بعد تحریک انصاف کی جانب سے اس خبر کی تردید کی گئی تھی تاہم ایک روز بعد تحریک انصاف نے اپنے جاری بیان میں شادی کا پیغام بھجوائے جانے کی تصدیق کی ۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…