ہفتہ‬‮ ، 14 فروری‬‮ 2026 

عمران خان کی پانچوں انگلیاں گھی میں، بشریٰ بی بی سے شادی کے بعد روحانی کے ساتھ کیا سیاسی فائدہ حاصل ہو گا ایسی خبر جس نے پنجاب کی سیاست میں ہلچل مچا کر رکھ دی

datetime 8  جنوری‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان کی مبینہ طور پر اپنی روحانی پیشوا بشریٰ مانیکا عرف پنکی آنٹی سے شادی کی خبریں ان دنوں زور و شور سے میڈیا پر زیر گردش ہیں۔ تحریک انصاف نے عمران خان کی جانب سے بشریٰ مانیکا کو شادی کا پیغام بھجوائے جانے کی تصدیق کی ہے۔ بشریٰ مانیکا کا تعلق پاکپتن کے وٹو خاندان سے ہے جو ملکی سیاست میں نہایت سرگرم ہے۔ عمران خان اور

بشریٰ مانیکا کے درمیان مبینہ شادی کی خبروں پر سیاسی حلقوں میں ایک نئی بحث بھی اندرون خانہ جاری ہے جس میں امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ عمران خان بشریٰ مانیکا کے صرف روحانی مشوروں سے ہی متاثر نہیں ہوئے بلکہ عمران خان اور تحریک انصاف اس شادی سے سیاسی فائدہ بھی اٹھانا چاہتے ہیں۔ روزنامہ امت کی رپورٹ کے مطابق بشریٰ مانیکا کے اپنے سابق شوہر میاں خاور فرید مانیکا کے والد غلام فرید مانیکا مرحوم سابق وفاقی وزیر اور ملک کے ایک معروف سیاست دان تھے۔ بشریٰ مانیکا کے دونوں بیٹے اس وقت اعلیٰ تعلیم کے لئے بیرون ملک مقیم ہیں تاہم ان کا خاندان معاشی طور پر بہت مضبوط اور سیاسی طور پر انتہائی موثر ہے۔ سیاست کے جراثیم بچوں میں بھی پائے جاتے ہیں اور کچھ بعید نہیں کہ تعلیم کی تکمیل کے بعد بشریٰ بی بی اور خاور فرید مانیکا کے بیٹے بھی سیاست میں کچھ عرصے بعد سرگرم نظر آئیں۔ بشریٰ بی بی المعروف پنکی بی بی کی بڑی بیٹی مہرو مانیکا معروف سیاست دان اور صوبہ پنجاب سے صوبائی وزیر میاں عطا محمد مانیکا کی بہوہیں۔ عطا محمد مانیکا کی اہلیہ محترمہ پیرون اختر بھی صوبائی اسمبلی کی رکن ہیں ۔ ان دونوں کے بیٹے محمد حیات مانیکا کی چند سال پہلے مہرو مانیکا سے شادی ہوئی تھی جس سے اب محمد حیات مانیکا کے دو بیٹے ہیں ۔ اخبار کی رپورٹ کے مطابق بشریٰ بی بی کے سابق سسر معروف سیاست دان اور

سابق وفاقی وزیر رہ چکے ہیں جب ان کا انتقال ہوا تو اس وقت کے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی ان کے بیٹے خاور فرید مانیکا سے تعزیت کرنے ان کے گھر گئے تھے ۔ اخبار کی رپورٹ میں یہ دعویٰ بھی کی گیا ہے کہ بشریٰ مانیکا اور ان کے سابق شوہر کے درمیان علیحدگی نہ کوئی خاندانی مسئلہ تھا نہ کسی مال کی تقسیم پر جھگڑا تھا ۔مانیکا خاندان فی الحال اس شادی پر خاموش ہے اور

کسی ردعمل کا اظہار نہیں کر رہا لیکن ذرائع کے مطابق عمران خان سے رشتہ داری پر انہیں کوئی اعتراض بھی نہیں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شوگر کے مریضوں کے لیے


گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…