پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

قائد اعظم کی سوچ کا محور وطن سے محبت تھی ٗنواز شریف کا جرم ۔۔۔!مشاہد اللہ نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 25  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ نیا کو لاکھوں پناہ گزینوں کو نظرانداز نہیں کرنا چاہیے۔پیر کو لوک ورثہ میں قائد اعظم کی یوم پیدائش کے موقع پر ’’ہماراقائد‘‘ کے موضوع پرمنعقدہ تقریب سے کہا ہے کہ قائد اعظم محمدعلی جناح کی سوچ کو محور وطن سے محبت اور ملک سے وفاداری تھیں اور نواز شریف کوبھی اسی سوچ کو پروان چڑھانے کی سزا دی گئی۔انہوں نے کہا کہ عوام ان لوگوں کی باتوں

پر کان نہ دھرے جو پاکستان کا حلیہ بگاڑ کر دنیا میں دنیا کو بیش کیا جاتا ہے ٗپاکستان ایک خودمختار ریاست ہے جس کی اپنی پارلیمنٹ اور آزاد میڈیاہیں ٗجہاں ہر کسی کو اظہار رائے کی آزادی حاصل ہیں۔وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان عالم اسلام کی واحد ایٹمی وقت ہے اور ملک دشمنوں کو پاکستان کا ایٹمی صلاحیت ہونا کھٹک رہا ہے ٗقوم کو متحد ہو کر پاکستان مخالف قوتوں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔خطاب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت دنیا کی156 ممالک کی معیشت سے بہتر ہے۔پاکستان میں امریکہ سے با صلاحیت انسانی وسائل دستیاب ہیں۔پاکستانی انجینئرز، ڈاکٹرز ،فن کار، طلباء ، آئی ٹی ایکسپرٹس دنیا کی مختلف ممالک میں اپنی مہارت کالوہا منوا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ ملک قائد اعظم ان کے عظیم ساتھیوں کی انتھک محنت اور ماؤں کی عظیم قربانیوں کے بعد معرض وجود آئی۔ماؤں ، بہنوں اور بیٹیوں نے جان کی قربانیاں دیں لیکن عزت پر حرف نہ دیں۔نوجوانوں کو عہد کرنا ہو گا کہ وہ قائد اعظم کے زیریں اصولوں کے مطابق محنت اور لگن سے ملک وقوم کیلئے اپنے آپ کو پیش کریں گے۔وفاقی وزیر نے بچوں کی پرفارمنس پر انہیں داد دیتے ہوئے مستقبل میں مزید اس قسم کی سرگرمیوں کو فروغ دینے پر زور دیا۔تقریب میں اسلام آباد کی مختلف تعلیمی اداروں کے بچوں نے شرکت کی۔بچوں نے تقریب میں ٹیبلو، ملی نغمے اور تقریریں پیش کرکے قائد اعظم سے کو خراج تحسین پیش کیا۔تقریب سے لوک ورثہ کی ایگزیکٹیو ڈئرایکٹر ڈاکٹر فوزیہ سعیدنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوک ورثہ قومی نوعیت کے اہم پروگرامز پیش کیلئے ہر وقت کوشاں رہے گی۔دریں اثنا تقریب میں جگہ کی گنجائش نہ ہونے کے باعث طالبعلموں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ شہریوں نے اس اہم قومی دن پر ٹکٹس کے ذریعے انٹری دینے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…