جمعہ‬‮ ، 25 ستمبر‬‮ 2026 

نوازلیگ کو میرا جواب دینے کیلئے منشیات فروش کے علاوہ کوئی نہیں ملا ‘عبدالعلیم خان کانہلے پہ دہلہ،بڑا اعلان کردیا

datetime 18  دسمبر‬‮  2017 |

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ سارے لاہور سے نواز لیگ کو کوئی نہیں ملا جو راولپنڈی سے ایفڈرین کی سمگلنگ کرنے اور منشیات فروشی کرنے والے کو لاہور بلایاگیا ،درحقیقت حنیف عباسی عمران خان کے خلاف ہارنے والی پٹیشن کے زخم چاٹ رہے ہیں ان کی ابھی تسلی نہیں ہوئی ،کیا وقت آگیا ہے کہ سمگلنگ اور دو نمبری کرنے والا دوسروں کو کریکٹر سر ٹیفکیٹ دے رہا ہے۔

حنیف عباسی کی پریس کانفرس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا کہ حنیف عباسی اپنے قد سے بڑی بات نہ کریں اور خاطر جمع رکھیں پاکستان کے آئین میں منشیات فروشی کی سزا پھانسی ہے ،دوسروں کو دھمکیاں دینے والے پہلے اپنا بندو بست کریں اور اپنے گریبان میں جھانکیں کہ حنیف عباسی کی کرپشن کا سفر سستی روٹی کے منصوبے سے شروع ہو کر سپورٹس بورڈ تک کن مراحل سے گزرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیا حنیف عباسی کو علم نہیں کہ جنگلہ بس اور اورنج لائن ٹرین سمیت پنجاب کے تمام منصوبے کرپشن اور لوٹ مار کی کھلی داستان ہیں جن کا جواب نواز لیگ کو ضرور دینا ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ میں نے جو کچھ کل کہا آج بھی اس پر قائم ہوں نہ صرف شہباز شریف بلکہ ان کے ٹولے کے ہر کرپٹ کو اپنے کیے کا حساب دینا ہوگا ،عوام بخوبی جانتے ہیں کہ پنجاب حکومت کی ہر کمپنی کرپشن میں ملوث ہے عدالتوں میں کیس شروع ہو چکے ہیں اور اب ان کے پاس فرار ہونے کاکوئی راستہ نہیں بچا ۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ اگر میرے خلاف کوئی الزام تھا تو پنجاب کی موجودہ حکومت نے گزشتہ 9برسوں سے کیوں کوئی کاروائی نہیں کی؟۔انہوں نے کہا کہ دوسری طرف ان کے ایک اور جعلی وفاقی وزیر سعد رفیق بھی اپنی ناکامیوں کو اعتراف کر کے “احسان”چڑھا رہے ہیں انہیں یاد رکھنا چاہیے کہ چوروں اور لٹیروں کا ٹھکانہ جیل ہو گا دھاندلی کی پیدوار نواز لیگ کا ہر چمچہ بڑی سے بڑی گیدڑ بھبھکی لگانے کی کوشش کرتا ہے لیکن اب ان کا کوئی بس نہیں چلے گا اور کیے کا ہر حال میں حساب دینا ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…