منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اسلام کے خلاف اعلان جنگ، تیسری عالمی جنگ کا خطرہ، سنی تحریک نے امریکہ کے خلاف اہم اعلان کر دیا

datetime 9  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی،اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان سنی تحریک کی اپیل پرجمعہ کو ملک گیر یوم تحفظ بیت المقدس کے طورپر منایاگیااورمقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے امریکی اعلان کیخلاف اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ، راولپنڈی،فیصل آباد، ملتان ،گوجرانوالہ، حیدرآباد، سکھر، میرپورخاص ،ڈیرہ غازی خان اورمظفرآبادسمیت ملک کے کئی شہروں میں بڑے احتجاجی مظاہرے اورریلیاں نکالی گئیں جبکہ جمعہ کے ملک

گیراجتماعات میں اس مذموم اقدام کیخلاف مذمتی قراردادیں منظور کی گئیں ،احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں میں امریکی واسرائیلی پرچم بھی نذرآتش کیے گئے،سربراہ سنی تحریک محمدثروت اعجازقادری کاکہناتھاکہ امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کی جانب سے امریکی سفارت خانے کو مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنیکااعلان اسلام کیخلاف اعلان جنگ ہے،امریکی فیصلے سے پوری امت مسلمہ کے جذبات مجروح ہوئے ہیں جس سے مشرق وسطیٰ سمیت پوری دنیا جنگ کی لپیٹ میں آجائے گی،اسلام دشمن فیصلہ واپس نہ لیاگیاتوامریکی قونصلیٹ کاگھیراؤ کریں گے، مقبوضہ بیت المقدس کو غاصب اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینا عالمی قوانین کی کھلم کھلاخلاف ورزی ہے، واضح ہوگیا ہے کہ امریکی صدر یہودی مفادات کے تحفظ کے لئے کام کررہے ہیں،امریکہ نہ بین الاقوامی اصولوں کی پابندی کرتاہے اور نہ ہی اسے قوموں کی آزادی کا احساس ہے، عالم کفر مسلمانوں کے خلاف متحدہوچکا ہے، مگر افسوس ابھی تک اسلام کے ماننے والے عرب اور فارس کی جنگ سے باہر نہیں نکلے، اسلامی عسکری اتحاد کیلئے چیلنج ہے کہ اسرائیل کے خلاف اعلان جہاد کرکے فلسطین کو آزاد کروائیں۔درایں اثناء سنی تحریک کے زیراہتمام کلمہ چوک غوری ٹاؤن میں مفتی لیاقت علی رضوی اورعلامہ وسیم عباسی کی زیرقیادت ایک بڑااحتجاجی مظاہرہ کیاگیاجس میں پروفیسرخلیل احمد علیمی،مفتی گلزاراحمدشازلی،علامہ سعادت ضیائی ،

علامہ قاری بشیرنقشبندی،قاری محمدعمران جلالی،علامہ سیدانجم حسین شاہ، حافظ مظہراقبال رضوی، عبدالستار،محمدشہبازکھوکھر،قاری محمدعرفان سیفی سمیت دیگرعلماء ومشائخ نے شرکت کی،شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مفتی لیاقت علی رضوی کاکہناتھاکہ مسلمانوں کے جذبات کوٹھیس پہنچاکر دنیا کوامن کاگہوارہ بنانے کاخواب دیکھنے والے درحقیقت احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں، عالمی برادری امریکی صدر کے امن دشمن اقدام کا نوٹس لے، ڈونلڈٹرمپ کے جارحانہ رویے نے دنیاکوتیسری عالمی جنگ کے دھانے پر پہنچادیا ہے،بیت المقدس پر یہودی قبضے کو مضبوط کرنے کے امریکی منصوبے کی ناکامی کے لیے امت مسلمہ کا ایک پیج پر ہونا ضروری ہے ،مسلم دنیا کے حکمرانوں کو متحدہو کر اس پر اپنا مشترکہ لائحہ عمل دینا چاہیے،اسرائیل نے فلسطینیوں پر ظلم کی انتہا کر رکھی ہے، اقوام متحدہ مظلوم فلسطینی مسلمانوں کو اسرائیل کے مظالم سے نجات دلانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…