اتوار‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2026 

اگر رانا ثنا ختم نبوتؐ کے منکر نہیں تو مسجد میں آکر کلمہ پڑھ کر ختم نبوتؐ کا اقرار کیوں نہیں کرتے؟ پیر آف سیال شریف نےسنگین الزامات عائد کر دئیے

datetime 8  دسمبر‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مسجد میں آکر کلمہ پڑھنے اور ختم نبوت ؐکا اقرار کرنے میں کیا مسئلہ ہے؟رانا ثنا سے کہا کہ آکے کلمہ پڑھ کر مسلمان ہو جائیں تو کیوں نہیں پڑھتے؟رانا ثنا ختم نبوتؐ معاملے میں فرنٹ پر ہیں، سجادہ نشین سیال شریف پیر حمید الدین نے رانا ثنا کو ختم نبوت ؐ کا منکر قرار دیدیا۔ روزنامہ پاکستان لاہور کی ایک رپورٹ کے مطابق سجادہ نشین سیال شریف پیر حمید الدین سیالوی کا کہنا ہے کہ رانا ثنا سے کہا کہ آکے کلمہ پڑھ کر مسلمان ہو جائیں تو کیوں نہیں پڑھتے، مسجد میں آکر کلمہ پڑھنے اور ختم نبوت کا اقرار کرنے

میں کیا مسئلہ ہے؟ان کا کہنا تھا کہ ختم نبوتؐ قانون میں ترمیم پیش کرنے میں رانا ثنا پیش پیش تھےاس معاملے میں وہ فرنٹ پر ہیں۔ واضح رہے کہ سجادہ نشین سیال شریف نے ختم نبوت معاملے پر رانا ثنا کے استعفے کا مطالبہ کر رکھا ہے جبکہ ان کو منانے کیلئے ن لیگی رہنما زعیم قادری بھی سیال شریف کا دورہ کرچکے ہیں ۔ پیر آف سیال شریف نے استعفیٰ کی ڈیڈ لائن ختم ہونے پر 10 دسمبر کو دھوبی گھاٹ میں جلسے کا اعلان کر رکھا ہےجہاں پر ان کا دعویٰ ہے کہ متعدد لیگی رہنمائوں کے استعفے ان کے پاس موجود ہیں جنہیں وہ پیش کرینگے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…