بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

معروف نعت خواں اور مذہبی سکالر جنید جمشید کو بچھڑے ایک برس بیت گیا

datetime 7  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)معروف نعت خواں اور مذہبی سکالر جنید جمشید کو بچھڑے ایک برس بیت گیا، وہ گزشتہ سال 7 دسمبر کوچترال سے اسلام آباد آتے ہوئے پی آئی اے کے مسافر طیارے کے حادثہ میں جاں بحق ہوئے تھے۔ پی آئی اے کے طیارے کو یہ حادثہ حویلیاں کے قریب پیش آیا،

طیارے میں عملے سمیت 48 افراد سوار تھے۔ 52 سالہ جنید جمشید اپنی اہلیہ کے ہمراہ چترال میں تبلیغی دورے کے بعد اسلام آباد آرہے تھے۔ جنید جمشید 3 ستمبر 1964ء کو کراچی میں پیدا ہوئے اور وہ لاہور یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی سے فارغ التحصیل تھے۔جنید جمشید نے پاپ موسیقی سے فنی کیرئیرکا آغاز کیا اور اپنے میوزک بینڈکو وائٹل سائنز کے نام سے متعارف کرایا۔ پہلے البم کی ریلیز نے ہی اس بینڈ اور اس کے مرکزی گلوکار جنید جمشید کو شہرت کی ایسی بلندیوں تک پہنچایا جس کی مثال آج بھی ملنا مشکل ہے۔ 1987ء میں ریلیز ہونے والے گیت ’’دل دل پاکستان‘‘ نے خاص طور پر جنید جمشید کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا تھا، ان کے بینڈ کو پاکستانی ’’پنک فلوائڈ‘‘ کے نام سے بھی یاد کیا جاتا تھا۔ وائٹل سائنز کے چار اسٹوڈیو البمز کی کامیابی کے بعد انہیں اپنے سولو کریئر میں بھی خاصی شہرت حاصل ہوئی اور 1999ء میں ریلیز کی گئی ان کی دوسری سولو البم کے کئی گیت اْس دور کے سپر ہٹس میں شامل ہیں۔ 2002ء میں اپنی چوتھی اور آخری پاپ البم کے بعد اسلامی تعلیمات کی جانب جنید جمشید کا رجحان بڑھنے لگا اور ماضی کے پاپ اسٹار ایک نعت خواں کے طور پر ابھرتے ہوئے نظر آئے۔ یہی وہ وقت تھا جب جنید جمشید نے گلوکاری کو خیرباد کہہ کر مذہب کی تبلیغ اور حمد و نعت کو زندگی کا مقصد بنالیا۔نعت خوان جنید اپنے ملبوسات کے برانڈ سمیت ہر سال ماہ رمضان کی خصوصی نشریات اور

پروگراموں میں بطور میزبان بھی نمایاں رہے۔ جنید جمشید کو 2007ء میں حکومت پاکستان کی جانب سے تمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا اور2014 ء میں انہیں دنیا کی 500 بااثر مسلم شخصیات میں بھی شامل کیا گیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…