اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

کراچی میں سی ویو پر پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات میں پیش رفت،مرکزی ملزم اورموٹر سائیکل والا دوست نکلے،حیرت انگیزانکشافات

datetime 6  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن )کراچی میں سی ویو پر پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے اور مرکزی ملزم خاور برنی نے تفتیشی افسر کے سامنے موٹرسائیکل چلانے والے ڈاکٹر عبدالرحیم سے دوستی کا اعتراف کرلیا۔خاور برنی نے اپنے بیان میں دعوٰی کیا کہ مرسیڈیز کے ڈرائیور پر اسلحہ اس نے نہیں بلکہ ڈاکٹر رحیم کے سیکیورٹی گارڈ نے رکھا تھا۔خیال رہے کہ اس سے قبل خاور برنی نے موٹرسائیکل سوار رحیم سے

لا تعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اسے نہیں جانتا تاہم اب نئی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آ گئی ہے جس میں مقتول ظافرکی بے قابو گاڑی کی ٹکر سے رحیم کی موٹرسائیکل کو گرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ قتل کے واقعے سے پہلے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ظافر اورموٹرسائیکل سوار ڈاکٹر رحیم کو دیکھا جاسکتا ہے، ظافر سڑک کنارے گاڑی لانے کی کوشش کرتا ہے تو ڈاکٹر عبدالرحیم کو ٹکر لگ جاتی ہے لیکن ظافر رکنے کے بجائے وہاں سے نکل جانے کی کوشش کرتا ہے۔خیال رہے کہ 3 دسمبر کو ظافر اپنے دوستوں کے ساتھ جارہا تھا کہ اْس کی کار ساتھ چلنے والی ہیوی بائیک سے ٹکرا گئی، بائیک سوار کو معمولی چوٹیں آئیں مگر پیچھے موجود دو گاڑیوں میں سوار لڑکوں نے ظافر کی کار پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔فائرنگ سے ظافر موقع پر جاں بحق جبکہ اس کا دوست زید زخمی ہوگیا تھا۔ پولیس نے مرکزی ملزم خاور برنی کو پی ای سی ایچ ایس کے علاقے سے گرفتار کرلیا تھا جس نے فائرنگ کرنے کا اعتراف تو کیا تاہم اس کا کہنا ہے کہ وہ گاڑی روکنے کے لیے ٹائر پر فائرنگ کرنا چاہتا تھا لیکن غلطی سے گولیاں گاڑی کے اندر بیٹھے لڑکوں کو جا لگیں۔اس واقعے میں ہلاک ہونے والے نوجوان ظافر کی تدفین گزشتہ روز ڈیفنس کے قبرستان کردی گئی ہے جبکہ واردات کا مقدمہ مقتول کے والد فہیم کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کرنے والے ایک اور ملزم دانش کی تلاش شروع کردی گئی ہے جبکہ خاور کے قبضے سے ملنے والے پستول کی فارنزک کرائی جارہی ہے اور خاور کی دو گاڑیاں بھی تحویل میں لے لی گئی ہیں۔اس حوالے سے آئی جی سندھ پولیس اے ڈی خواجہ نے کہا ہے کہ ملزمان چاہے جتنے ہی بااثر کیوں نہ ہو ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…