جمعہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2025 

مستقبل میں ن لیگ کی قیادت کون سنبھالے گا؟ حمزہ شہباز کا ایسا دبنگ اعلان کہ مریم نواز بھی حیران رہ جائیں

datetime 4  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نواز شریف اور شہباز شریف میں اختلافات اور دراڑیں ڈالنے کی مخالفین کی خواہش کبھی پوری نہیں ہو گی، شریف خاندان میں کوئی دھڑے بندی نہیں، مستقبل کی قیادت کے حوالے سے شریف خاندان کسی ابہام کا شکار نہیں، مریم نواز سے میرا کوئی مقابلہ نہیں ،کیپٹن (ر) صفدر بہت اچھے انسان اور میرے بہت اچھے دوست ہیں، ان کی اپنی سوچ ہے، اس پر میں کچھ نہیں کہنا چاہتا،

تاہم میں سمجھتا ہوں کہ مذہبی جماعتوں کو آگے لاکر ہمارا ووٹ بینک توڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ تاہم مذہبی ووٹ ہمیشہ سے مسلم لیگ کا رہا ہے اور ہمیشہ رہے گا، حمزہ شہباز کی کالم نگاروں کے وفد سے گفتگو۔روزنامہ پاکستان لاہور کی ایک رپورٹ کے مطابق حمزہ شہباز نے کالم نگاروں کے وفد سے ملاقات میں کہا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف میں اختلافات اور دراڑیں ڈالنے کی مخالفین کی خواہش کبھی پوری نہیں ہو گی، شریف خاندان میں کوئی دھڑے بندی نہیں اور شریف خاندان مستقبل کی قیادت کے حوالے سے یکسو جبکہ ابہام کا شکار نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے جن حالات میں ملک کا انتظام و انصرام سنبھالا وہ سب کے سامنے ہے۔ نواز شریف اور ان کی ٹیم کی شبانہ روز محنت نے پاکستان کو پھر سے پائوں پر کھڑا کر دیا۔ میڈیا جہاں نواز شریف پر تنقید کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتا وہاں ان کے کارناموں کو بھی اجاگر کرتا تو اس سے گلہ نہ رہتا۔ حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت نے تھانہ کلچر تبدیل کیا، جن تھانوں میں سائل ایف آئی آر درج کرانے کیلئے ذلیل و خوار ہوتے تھے، آج تھانوں میں بنے فرنٹ ڈیسک کے ایئرکنڈیشنڈ کمروں میں بیٹھ کر ایف آئی آر درج کراتے ہیں اور انہیں پورا پروٹوکول دیا جاتا ہے۔ زرعی شعبے میں اصلاحات سے کسانوں کی حالت بدلی۔ وہ کسان جو ایک فرد کیلئے پٹوار خانوں کے چکر لگاتے تھے، آج لینڈ ریکارڈ سنٹر

میں انہیں پانچ منٹ میں فرد ملکیت مل جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کیپٹن (ر) صفدر بہت اچھے انسان اور میرے بہت اچھے دوست ہیں، ان کی اپنی سوچ ہے، اس پر میں کچھ نہیں کہنا چاہتا۔ تاہم میں سمجھتا ہوں کہ مذہبی جماعتوں کو آگے لاکر ہمارا ووٹ بینک توڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ تاہم مذہبی ووٹ ہمیشہ سے مسلم لیگ کا رہا ہے اور ہمیشہ رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے انتخابات میں

مسلم لیگ ایک بار پھر بھرپور کامیابی حاصل کرکے سب سے بڑی جماعت ثابت ہوگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…