اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)چین سی پیک میں رکاوٹ بننے والے بلوچ شدت پسندوں کےخلاف کھل کر سامنے آگیا، سخت ایکشن لینے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق سوئٹزرلینڈ میں بھارتی پشت پناہی والے مہران مری اور براہمداغ بگٹی کی جانب سے سیاسی پناہ کی درخواست مسترد کئے جانے اور سوئٹزر لینڈ حکومت کی جانب سے دہشتگرد قرار دئیے جانے کے حوالے سے انکشاف ہوا ہے کہ چین نے سی پیک میں رکاوٹ بننے والے بلوچ شدت پسندوں کیخلاف سخت
ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ چین نے ہی سفارتی دباو کے ذریعے سوئزلینڈ اور دیگر یورپی ممالک کو بھارتی پشت پناہی والے بلوچ شدت پسندوں کو سیاسی پناہ دینے سے انکار کرنے پر مجبور کیا ہے۔واضح رہے کہ اس صورتحال پر بھارت کی پریشانی اور تلملاہٹ میں اضافہ ہوا ہے جبکہ بھارتی پشت پناہی حاصل کر کے سی پیک کے خلاف بیرون ملک سے سازشیں کرنے والے دہشتگردوں کے عزائم کے خلاف اب چین بھی پاکستان کے شانہ بشانہ کھل کر سامنے آچکا ہے۔