جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

’’پنجاب پولیس کے شیر جوانوں کا نیا کارنامہ‘‘ بہن بھائی کو بوائے فرینڈ اور گرل فرینڈ سمجھ کر سرعام چھترول کر دی

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب پولیس کے شیر جوانوں کا انوکھا کارنامہ، سر عام بہن بھائی کو بوائے فرینڈ اور گرل فرینڈ قرار دے کر چھترول کر دی، دونوں بہن بھائیوں کو ایک دوسرے کے سامنے ننگی گالیاں ، بعد ازاں تھانے لے گئے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کے

شیر جوانوں کا انوکھا کارنامہ سامنے آیا ہے جس کی ویڈیو تیزی سے انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہی ہے ۔ پنجاب پولیس کے شیر جوانوں نے بہن بھائی کو بوائے فرینڈ اور گرل فرینڈ قرار دی کر چھترول کر دی۔بھائی اپنی بہن کو ٹیوشن سینٹر سے گھر واپس لے کر آرہا تھا کہ ناکے پر موجود کچھ پولیس اہلکاروں نے دونوں کو پکڑ کر اچھی خاصی چھترول کر دی۔ لڑکے کے بتانے کے باوجود کہ یہ لڑکی میری گرل فرینڈ نہیں بلکہ بہن ہے پنجاب پولیس کے اہلکار اسے اس کی بہن کے سامنے مارتے اور ننگی گالیاں دیتے رہے۔ اس موقع پر ایک پولیس اہلکار نے جب لڑکی کی جانب سے بھیڑ ختم کرنے اور ایسا کرنے سے منع کیا تو پولیس اہلکار اسے ننگی گالیاں دیتے ہوئے تھپڑ جڑنے لگ گیا اور شدید ہراساں کیا ۔ بعد ازاں پولیس اہلکار دونوں کو تھانے لے کر چلے گئے ہیں۔ واقعہ کی ویڈیو تیزی سے انٹرنیٹ پر سوشل میڈیا سائٹس پر وائرل ہو رہی ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین کی ایک بڑی تعداد اپنے غم و غصے کا اظہار کر رہی ہے جبکہ کئی سوشل میڈیا صارفین نے وزیراعلیٰ پنجاب سے واقعہ کا نوٹس لینے اور اہلکاروں کو معطل کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے جبکہ بے گناہ لڑکی کو سر عام پیٹنے اور ننگی گالیاں دینے پر صارفین انتہائی غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔

 

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…