منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

بڑی فتح حاصل ہونے کے بعد مریم نواز نے کھری کھری سنادیں

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ جمہوریت زخموں سے چور ہوکر بھی پہلی بار سازشوں کے خلاف ڈٹ کر کھڑی ہے ، یہ مستقبل کی نوید ہے،ہر قسم کے دباؤ اور دھمکیوں کو برداشت کرکے نوازشریف کے ساتھ ثابت قدم رہنے والوں کو سلام ہے ۔ قومی اسمبلی میں الیکشن ایکٹ 2017ء میں ترمیم کا بل مسترد ہونے پر ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ یہی عوام کا فیصلہ ہے،

جمہوریت زخموں سے چور ہوکر بھی پہلی بار سازشوں کے خلاف ڈٹ کر کھڑی ہے ، ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا اور یہ مستقبل کی نوید ہے۔’’ایک شخص،ایک شخص،ایک شخص ‘‘،ایک شخص کو سب ملکر مائنس کرنا چاہتے تھے لیکن نہ کرسکے کیونکہ وہ ایک شخص نہیں تھا ، نظریئے کو مائنس نہیں کیا جا سکتا،ہر قسم کے دباؤ اور دھمکیوں کو برداشت کرکے نوازشریف کے ساتھ ثابت قدم رہنے والوں کو سلام ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پہلی بار جمہوریت اپنے خلاف سازشوں کو پے درپے شکست دے رہی ہے ، عاجزی اور شکر میں اللہ کے حضور جھکتے ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…