کراچی(این این آئی)پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ سندھ پولیس کمانڈو نے بنکاک میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل ڈیفنسیوپسٹل ایسوسی ایشن تھائی لینڈمیں بین الاقوامی شوٹنگ کیٹیگری میں تیسری شوٹنگ رینکنگ جبکہ لا انفورسمنٹ کیٹیگری میں دوسری شوٹنگ رینکنگ پویشن حاصل کرلی اور اس طرح دنیا کے دوسرے اور تیسرے بہترین نشانہ باز قرار دیئے
گئے۔نشانہ بازی کے مقابلوں میں امریکہ، چائنا، سنگاپور، ملائیشیا ، آسٹریا، جرمنی، ہانگ کانگ ،مکا، تھائی لینڈ، فلپائن ، کینیڈااور پاکستان کے نامور نشانہ بازوں نے حصہ لیا۔ایس ایس یوکمانڈوارسلان انور نے عالمی نشانہ بازی چیمپئن شپ میں دومختلف کیٹیگریز میں 2 تمغے حاصل کیے جس میں انٹرنیشنل کیٹیگری میں کانسی کاتمغہ حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ لا انفورسمنٹ کیٹیگری میں چاندی کا تمغہ حاصل کرکے دوسری پوزیشن حاصل کی۔کمانڈنٹ ایس ایس یومقصود احمد نے ایس ایس یو کمانڈوکوبنکاک میں منعقد ہونے والے IDPA عالمی چیمپئن شپ نشانہ بازی کے مقابلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباددی۔ مقصود احمد نے کہا کہ ایس ایس یو میں کمانڈوزکو جدید معیار کی پیشہ وارانہ پولیس ٹریننگ کی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں اس کے علاوہ کمانڈوز کو صحت مندانہ کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لیے ان کی حوصلہ افزائی بھی کی جارہی ہے۔