منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان پھر میدان میں آگئے،دھماکہ خیز اعلان کردیاگیا

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)”مجھے کیوں نکالا” کے بعد “میرا نظریہ” کے نام سے عمران خان نواز شریف کے نظریے کا عوامی سطح پر آپریشن کریں گے۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے عوامی رابطہ مہم کے چوتھے مرحلے کا اعلان کر تے ہوئے حافظ آباد, مانسہرہ اور لیہ کے بعد مزید جلسوں کا شیڈیول جاری کر دیا ہے۔24 نومبر کو حافظ آباد جبکہ 26 نومبر کو مانسہرہ میں میدان

سجے گا۔4 دسمبر کو لیہ جانے سے پہلے کپتان 3 دسمبر کو چشتیاں میں عظیم عوامی اجتماع سے مخاطب ہوں گے ۔جڑانوالہ اور شیخوپورہ میں کپتان کا فقیدالمثال استقبال بالترتیب 8 اور 10 دسمبر کو کیا جائے گا۔9 دسمبر کو کپتان اسلام آباد کے کنونشن سنٹر میں اپنے قبائلی عوام کو مستقبل کا لائحہ عمل دیں گے جبکہ تبدیلی کا قافلہ 15 دسمبر کو اوکاڑہ پہنچے گا جہاں کپتان تاریخی خطاب کریں گے ۔عوامی رابطہ مہم کے اس چوتھے مرحلے میں پوری توجہ نواز شریف کی کرپشن پر مرکوز کی جائے گی۔نواز شریف کی جانب سے معصومیت اور نظریاتی سیاست کے دعوؤں کی حقیقت قوم کو بتائی جائے گی۔کپتان خاص طور پر بتائیں گے کہ نواز شریف کی کرپشن نے ملکی معیشت اور سیاست کیسے تباہ کی۔ فواد چوہدری کی سربراہی میں قائم کمیٹی نواز شریف کی کرپشن پر مواد اکٹھا کرے گی۔چوتھے مرحلے کیلئے نئی دستاویزی فلمیں تیار کی جائیں گی جن کی ملک کے طول و عرض میں تشہیر کی جائے گی۔سماجی میڈیا پر بھی نواز شریف کی کرپشن کی ہوشربا داستانوں کو عام کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…