لاہور(نیوزڈیسک)اسلام آباد دھرنے کو قوت سے ختم کرانے کی کوشش کی گئی تو کیا ہوگا؟ حساس اداروں نے انتباہ جاری کردیا، تفصیلات کے مطابق حساس اداروں نے اسلام اباد کے دھرنے کو پرامن طورپر ختم کرنے کے لئے پلان دے دیا ہے، قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق حکومت کو مشورہ دیاگیا ہے کہ وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کو ہٹادیا جائے اور معاملہ ٹھنڈا ہونے تک زاہد حامد کو پس پردہ رکھاجائے اور
کچھ عرصے بعد ان کو کوئی دوسری وزارت سونپی جاسکتی ہے ، رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ دھرنے کو قوت سے ختم کرانے کی کوشش کی گئی تو کوئی برا حادثہ پیش آسکتا ہے اور کسی بھی خونی حادثے کی صورت میں حکومت برقرار نہیں رہے گی اور آئندہ الیکشن میں حکومت کو بھاری نقصانات کا سامناہوگا، رپورٹ کے مطابق تحریک لبیک سے سنی ،بریلوی جماعتوں نے رابطے کئے ہیں اور مدد کی پیشکش بھی کی ہے تاہم تحریک لبیک نے فی الحال کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے اگر تحریک لبیک نے دیگر جماعتوں کو ہاں کردی تو ملک گیر احتجاج کی صورت میں پنجاب اور سندھ میں شدید نقصان کا سامناکرنا ہوگا ، حالات مزید بگڑنے سے بچنے کے لئے حکومت کو وزیرقانون کو ہٹانا پڑے گا تاکہ وہ آئندہ ا لیکشن میں اپنی نشستوں کو محفوظ رکھ سکے ۔