جمعہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2025 

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فارن فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کے سیکرٹری فنانس کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فارن فنڈنگ کیس میںپی ٹی آئی کے سیکرٹری فنانس کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا ۔منگل کو الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی سماعت الیکشن کمیشن کے ممبر پنجاب الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے کی۔ سماعت پر اکبر ایس بابر اور ان کے وکیل احمد حسن الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے ۔

وکیل احمد حسن نے کہا کہ گزشتہ سماعت پر پی ٹی آئی نے موقف اختیار کیا تھا کہ وہ جواب جمع کرائیں گے۔ پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ آئندہ سماعت پر جواب جمع کرا دیا جائے گا ٗاسلام آبا د ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت 5دسمبر کو ہو گی ،وکیل احمد حسن نے کہا کہ یہ اگلی تاریخ پر بھر جواب جمع نہیں کرائیں گے اور کو ئی بہانہ بنائیں گے ان کا یہی رویہ رہا ہے ،ممبر کے پی کے الیکشن کمیشن نے کہا کہ تحریک انصاف کی جانب سے ایک درخواست آئی ہے جس میں تمام جماعتوں کی فارن فنڈنگ کی تفصیلات کی جانچ پڑتال کا کہا گیا ہے۔ ممبر بلوچستان شکیل بلوچ نے کہا کہ آپ علیحدہ سے تمام سیاسی جماعتوں کے فارن فنڈز کی تفصیلات سے متعلق پیٹیشن دائر کریں۔وکیل احمد حسن نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سیکرٹری فنانس سردار اظہر اور فنانس مینیجر کو آئندہ سماعت پر الیکشن کمیشن آنے کا پابند کیا جائے ۔ جس پر الیکشن کمیشن نے سیکرٹری فنانس پی ٹی آئی کو اگلی سماعت پر طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت بارہ دسمبر تک ملتوی کر دی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اکبر ایس بابر نے کہا کہ عمران خان فارن فنڈنگ کیس سے چھپ رہے ہیں، یہ کیس میں 14نومبر کو فائل کیا تھا،3سال سے زیادہ عرصہ گزرگیا ہے، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا کام عوام اور پاکستان کو انصاف دینا تھا، وہ انصاف سے بھاگ رہے ہیں، غیر قانونی طور پر ہنڈی کے ذریعے پیسہ آیا اور اربوں روپے کی خورد برد ہوئی ہے۔ تحریک انصاف کی

جانب سے688صفحات سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے، اوروہی الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے ہیں، وہ کاغذات جعلی ہیں،پی ٹی آئی کی طرف سے غیر ملکی فنڈنگ کی کوئی تفصیلات نہیں پیش کی گئی۔اکبر ایس بابر نے کہا کہ حسب ماضی تحریک انصاف کی جانب پھر الیکشن کمیشن کوکہا گیاکہ آج کی کاروائی کو موخر کیا جائے۔ ایک طرف تو تحریک انصاف ہائیکورٹ میں الیکشن کمیشن کی کاروائی کو چیلنج کررہی ہے، اور دوسری طرف مطالبہ کررہی ہے کہ الیکشن کمیشن دوسری

سیاسی جماعتوں کے اکائونٹس کا بھی جائزہ لے،انھوںنے کہا کہ غیر قانونی فنڈنگ سے قومی سلامتی خطرے میں پڑتی ہے، پیسوں کی جانچ پڑتال ہونی چاہیے، تین سال میں سبق سیکھا ہے کہ عمران خان کا انصاف سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں ،اگروہ سچے ہوتے تو تاخیر نہ کراتے وہ چور ہیں،وہ اس کیس سے نہیں بھاگ سکتے، ہم مزید انتظار کرنے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں یتیم بچی کو بے پردہ کیا گیا،عمران خانے ابھی تک اس بچی کے سرپر دوپٹہ نہیں ڈالا،

عمران خان تم کس مرض کی دوا ہو تم وہاں کیوں نہیں پہنچے،آئی جی کو کس اختیار میں تم نے فون کیا، اکبر ایس بابر نے کہا کہ ہم نے عمران خان کی بادشاہت پارٹی میں سے ختم کرنی ہے، مجھے خوف ہے کہ آپ کا انجام بھی رابرٹ موگابے جیسا ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…