جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

دنیا کا مقبول ترین مشروب کافی کاگاڑیوں میں بطورا یندھن استعمال

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)دنیا کا مشہور ترین مشروب اب گاڑیوں میں بطور ایندھن استعمال ہو گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق شیل ڈچ رائل اور اور کِلین ٹکنالوجی کمپنی نے بتایا کہ ٹھکانے لگائی جانے والی ضایع شدہ کافی کو برطانوی دارالحکومت لندن میں کچھ بسوں کو ایندھن فراہم کرنے میں مدد کے لیے استعمال میں لایا جائے گا۔دونوں کمپنیوں

کی جانب سے جاری مشترکہ بیان میں بتایا گیا کہ ایک نیا بائیو فیول جو جزوی طور پر کافی کے تیل پر مشتمل ہے اس کا لندن میں بسوں کو ایندھن فراہم کرنے والی سپلائی چین میں اضافہ کیا جائے گا جہاں وہ بنا کسی ترمیم کے قابل استعمال ہو سکتا ہے۔بیان کے مطابق بائیوبین اور اس کی شریک کمپنی ارجنٹ انرجی نے اب تک کافی کا اتنا تیل تیار کر لیا ہے جو اگر 20 فی صد خالص بائیو کومپونینٹ کے طور پر ڈیزل کے ساتھ استعمال ہو تو ایک سال کے عرصے کے لیے کافی ہو گا۔لندن میں ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے اپنی ویب سائٹ پر بتایا کہ وہ کاربن کے اخراج سے بچاؤ کے لیے بائیو فیول کو اپنانے کی جانب جا رہی ہے۔ اتھارٹی استعمال شدہ کھانے کے تیل سے حاصل ایندھن کی جانچ بھی کر رہی ہے۔بائیو کمپنی کے مطابق لندن میں ایک شہری روزانہ اوسطا 2.3 کپ کافی پیتا ہے۔ یہ مقدار سالانہ 2 لاکھ ٹن سے زیادہ بنتی ہے۔ کمپنی استعمال شدہ کافی کو مختلف مقامات سے جمع کر کے اس کو خشک کرتی ہے اور پھر اس کو تیل نکالنے کے کام میں لاتی ہے۔کافی فیول ٹکنالوجی کو شیل کمپنی سپورٹ کر رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…