منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

این ٹی ایس کے ڈائریکٹر کو گرفتار کرنے کا حکم

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(آئی این پی ) کسٹم عدالت نے پونے 3 ارب روپے کی منی لانڈرنگ اور انکم ٹیکس چوری کے الزام میں ڈائریکٹر این ٹی ایس ہارون رشید کے وارنٹ گرفتاری جاری کر تے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ پیشی پر گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے ۔منگل کو راولپنڈی کی خصوصی کسٹم عدالت میں جج شیراز کیانی نے پونے 3 ارب روپے کی منی لانڈرنگ اور انکم ٹیکس چوری کے کیس کی سماعت کی۔ عدالت میں ان لینڈ ریونیو نے موقف پیش کیا کہ

ملزمان نے پونے 3 ارب کی ٹیکس چوری اور منی لانڈرنگ کی ہے عدالت ملزمان کو منی لانڈرنگ ایکٹ اور ٹیکس چوری کے الزام میں سخت سے سخت سزائیں دی جائیں۔عدالت نے ریفرنس باقاعدہ سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے این ٹی ایس کے ڈائریکٹر ہارون رشید کے وارنٹ گرفتار جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ انہیں آئندہ پیشی پر گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔عدالت نے این ٹی ایس کے چیف ایگزیکٹو سمیت تمام ڈائریکٹرز ڈاکٹر جنید زیدی ، ڈاکٹر اظہار حسین، ڈاکٹر سہیل غنی، ڈاکٹرشاہد اعوان اور ڈاکٹر شیرزاہ خان کے بینک اکانٹس، منقولہ و غیرمنقولہ جائیدادیں منجمد کرنے کی درخواست سماعت کے لئے منظور کرلی ہے۔ عدالت نے تمام ملزمان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے۔عدالت نے تمام ملزمان کے خلاف ان لینڈ ریونیو کا ریفرنس بھی بھی سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے ریفرنس کی نقول ملزمان میں تقسیم کردی ہیں، جب کہ عدالت نے کہا ہے کہ تمام ملزمان پر فردِجرم 13 جنوری 2018 کو عائد کی جائے گی۔ عدالت نے تمام ملزمان کو آئندہ سماعت سے پہلے فی کس ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے اور ایک ایک ضامن عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…