بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

لاہور سے دھرنے والوں کو اسلام آباد کس نے بھیجا؟ماسٹر مائنڈ کون ہے،ختم نبوت کے حوالے سے بل میں ترمیم کے بعد شیخ رشید کے مزید چونکا دینے والے انکشافات

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان بہت جلد نواز شریف کا ساتھ چھوڑ دیں گے۔ پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ملک ناموس رسالت پر بنا‘ ختم نبوت کے قانون کے

حوالے سے بل کی میں نے ایوان میں نشاندہی کی ٗدھرنے والے عوام حکومت سے اپیل کر رہی ہے کہ وفاقی وزیر قانون و انصاف زاہد حامد اور وزیر مملکت انوشہ رحمن سے فوری طور پر استعفیٰ لیا جائے تو بہتر ہوگا‘ یہ حکومت کے وسیع تر مفاد میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور سے رانا ثناء اللہ نے دھرنے والوں کو اسلام آباد بھیجا وہ بڑا ماسٹر مائنڈ ہے ٗانہوں نے پنجاب حکومت کو بچانے کے لئے مرکز کی طرف قافلہ روانہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ  منگل کو حکومت ایک اہم بل ایوان میں پاس کرانا چاہتی ہے جو مسلم لیگ کے ممبر ایوان میں آئیں گے وہی نواز شریف کے ساتھ ہوں گے اور جو غیر حاضر ہوں گے وہ نواز شریف کے ساتھ نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے میں پہلے ہی کہہ چکا ہوں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ محمود خان اچکزئی حکومت کا حصہ ہیں جبکہ مولانا فضل الرحمن بھی حکومت کا حصہ ہیں جو بہت جلد حکومت چھوڑ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ختم نبوت کے قانون کے حوالے سے حکومت نے جو بویا وہ خود کاٹے گی۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…