نوشہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علماء اسلام س کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے چیرمین عمران خان کے ساتھ انتخابی اتحاد کے حوالے سے تفصیلات طے ہونا باقی ہیں۔ مولانا سمیع الحق نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کے
چئیرمین عمران خان کے ساتھ ان کے مذاکرات کامیاب رہے، مذاکرات کا یہ دور اسلام آباد میں ہوا اب مذید ملاقاتیں ہونگی جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔ مولانا سمیع الحق نے کہا کہ عمران خان نے میرے موقف کی بھر پور تائید کی اورکہاکہ ملکی اور بین الاقومی مسائل پرمیرے اوران کے خیالات ایک ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے چیرمین عمران خان نے جے یوآئی س کے کردار کو سراہا جنھوں نے گزشتہ ساڑھے چار سال میں صوبائی حکومت کی بھر پور رہنمائی کی ۔مولانا نے وزیرا علی پرویز خان خٹک کے کردار کو سراہا جن کی کوششوں سے پی ٹی ائیٓ اور جے یوآئی س ایک دوسرے کے قریب اگئے۔ واضح رہے کہ جے یوآئی س کے سربراہ مولانا سمیع الحق اور عمران خان کو قریب لانے میں وزیر اعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے بہت اہم کردار ادا کیا۔گزشتہ روز وزیراعلی خیبرپختونخوا کا درالعلوم حقانیہ کا اچانک دورہ ان مذاکرات کی اہم کڑی ہے۔ خصوصا وزیر اعلی خیبرپختون خوااور مولانا سمیع الحق کے ون آن ون ملاقات کو بہت اہمیت دی جارہی ہے اور اسی ملاقات میں تمام فیصلوں پر مشاورت کی گئی۔