اتوار‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2026 

اسلام آباددھرنے کے قریب مشکوک شخص گرفتار،بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد،گرفتارشخص کون ہے؟ حیرت انگیزتفصیلات سامنے آگئیں

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس نے آئی ایٹ پْل کے قریب سے مشکوک شخص کوگرفتار کرکے دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا۔پیر کو پولیس کے مطابق آئی ایٹ پل کے قریب سے موٹرسائیکل پر سوار مشکوک شخص کو گرفتار کیا گیا جس کے قبضے سے دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل سوارشخص دھماکا خیز مواد دھرنے کی طرف لے کر جارہا تھا جس کے قبضے سے 492 ڈیٹو نیٹرز، 196ایکسپلوسیواسٹکس اور 300میٹر تاربرآمد کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مشتبہ شخص کی شناخت سیف الرحمان کے نام سے ہوئی جو بٹ خیلہ کا رہائشی ہے جسے مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ۔دوسری جانب اسلام آباد میں جاری دھرنے کے قریب سے دھماکا خیز مواد سمیت گرفتار مشکوک شخص نے دہشت گردی کے تاثر کو مسترد کرتے ہوئے پولیس کو اپنے بیان میں کہا ہے کہ بارودی مواد روات میں ہاؤسنگ سوسائٹی میں سڑک کی تعمیر کے لیے لے کر جا رہا تھا۔ شاہ فیصل نے بتایا کہ ترنول کے قریب سے یہ تمام مواد اسے سوسائٹی کے مالک نے مہیا کیا جسے لے کر اسے ترنول سے کشمیر ہائی وے اور پھر ایکسپرے وے کے ذریعے روات پہنچنا تھا۔پولیس کے مطابق شاہ فیصل کا کہنا ہے کہ اسے نہیں پتہ کہ دھرنا کب کہاں اور کیوں ہو رہا ہے۔دوسری جانب سوسائٹی کے مالک کے مطابق اس نے یہ سامان بلاسٹنگ کے لیے خریدنے کا لائسنس لے رکھا ہے۔جب کہ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار شخص کے خلاف مقدمہ ضرور درج کیا جائے گا کیونکہ ڈیٹونیٹرز اور دیگر بارودی مواد بغیر کسی حفاظتی انتظام کے لے کر جانے کی اجازت نہیں ہے، اس کے لیے مخصوص حفاظتی نظام ہوتا ہے۔خیال رہے کہ پولیس نے فیض آباد انٹرچینج پر جاری دھرنے کے قریب سے ایک مشتبہ موٹر سائیکل سوار کو حراست میں لیا تھا جس کے قبضے سے 492 ڈیٹو نیٹرز اور 196 دھماکا خیز اسٹکس برآمد ہوئی تھیں۔گرفتار شخص کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع مالا کنڈ کی تحصیل بٹ خیلہ سے ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…