پشاور (آئی این پی ) سماجی کارکن ریحام خان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت ووٹ بینک کے دباو کی وجہ سے ویمن پروٹیکشن بل پاس نہیں کروا سکی، صوبے میں تعلیم کی کمی، بے روزگاری اور تشدد کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے۔پشاور میں یتیم بچوں کے ادارے آغوش میں تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ریحام خان نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں بچے غیر محفوظ ہیں۔
صوبے میں تعلیم کی کمی اور بے روزگاری ہے ، صوبائی حکومت ووٹ بینک کے دباو کی وجہ سے ویمن پروٹیکشن بل پاس نہیں کروا سکی۔ انہوں نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں لڑکی کی بے حرمتی کے واقعے کا وزیراعلی کو فوری نوٹس لینا چاہئے تھا۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن ، اثاثے چھپانے اور ٹیکس نہ دینے والے تمام افراد کے خلاف یکساں کاروائی ہونی چاہئے۔ ریحام خان نے کہا عمران کے گھر سے نکلنے کے بعد انہوں نے اپنا وقت فلاحی کاموں کے لئے وقف کردیا ہے۔