اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ میں کچے کے علاقے میں ڈاکوئوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ، فوج سے تعاون مانگ لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ اور سکھر کے ڈی آئی جیز کی زیر صدارت پولیس کے اہم اجلاس کا انعقاد ہوا ہے جس میں سندھ کے علاقوں گھوٹکی، خیرپور، سکھر، قمبر شہداد کوٹ، شکار پور، جیکب آباد، کشمور، کندھ کوٹ اور دیگر جگہوں پر ڈاکوئوں اور جرائم پیشہ افراد
کے خلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ فیصلہ کیا گیا ہے کہ اس آپریشن میں پولیس کے دستوں کے ساتھ رینجرز کی بھی مدد لی جائے گی جبکہ ضرورت پڑنے پر پاک فوج کو بھی کال کیا جائے گا۔ ڈی آئی جی لاڑکانہ عبداللہ شیخ نے آپریشن دسمبر کے دوسرے ہفتے میں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ رضاکارانہ طور پر ہتھیار ڈال کر گرفتاری پیش کرنے والوں کو قانونی کے تحت مدد فراہم کرینگے۔