ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

خیبر پختونخوا میں تبدیلی کے دعوؤں کا پول کھل گیا ،یونیسف نے رپورٹ جاری کردی،خوفناک انکشافات

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (این این آئی) خیبر پختونخوا میں کئے گئے ایک سروے کے مطابق صوبے کا ہر دوسرا بچہ غذائی قلت کا شکار ہے غذائی قلت کی بڑی وجہ غربت نہیں بلکہ والدین کی عدم توجہی ہے ایک اور سروے کے مطابق خیبر پختونخوا میں پندرہ لاکھ بچے جنکی عمریں پانچ سے سولہ سال ہے وہ تعلیم کی سہولت سے محروم ہیں وہ سکول نہیں جارہے ہیں ۔اقوام متحدہ کے ادارے یونیسف کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں42 لاکھ بچے یتیم ہیں

جن کی عمریں 17 سال سے کم ہیں اوران میں بڑی تعداد ایسے بچوں کی ہے جنہیں صحت اور خورا ک تعلیم وتربیت کی مناسب سہولیا ت میسر نہیں گزشتہ چند سالوں کے دوران خانہ جنگی کی وجہ سے یتیم بچوں کی تعداد میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے جنکا کوئی پرسان حال نہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں یتیم بچوں کی تعداد ہزاروں میں ہے تاہم اس حوالے سے صحیح ڈیٹا میسر نہیں اس وقت صوبے میں ایک سرکاری سطح پر سکولز کے علاوہ بیت المال ٗآغوش سنٹر اور امہ ویلفیئرٹرسٹ یتیم بچوں کی بہترین کفالت کررہا ہے تاہم اب بھی ہزاروں یتیم بچے در بدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں اور انکا کوئی پرسان حال نہیں۔رپورٹ کے مطابق ناقص پینے کے پانی کے استعمال سے پاکستان میں ہر سال پانچ سال سے کم عمر کے ڈھائی لاکھ بچے بچے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں ایک سروے رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں ہر ہزار بچوں میں 54 ایک ماہ کی عمر سے قبل جبکہ 73 بچے ایک سال کی عمر کوپہنچنے سے قبل فوت ہو جاتے ہیں جس کی بنیادی وجہ غذائی قلت ہے صوبے کے 27 فیصد بچے پیدائش سے قبل ہی غذائی قلت کا اس لیے شکار ہوتے ہیں کہ مائیں مناسب خوراک نہیں لیتیں کہ پورے پاکستان میں 66 لاکھ بچے پینے کے صاف پانی جبکہ 60 لاکھ بچے صابن سے ہاتھ دھونے کی سہولت سے محروم ہیں

جس کی وجہ سے ہر سال 53 ہزار بچے ہیضے میں مبتلا ہو کر فوت ہو جاتے ہیں۔پاکستان کے 60 فی صد بچے چھ ماہ تک ماں کے دودھ سے محروم رہتے ہیں جس کی وجہ سے وہ مختلف قسم کے امراض میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔صحت کے عالمی اداریکے مطابق اگر یہ تناسب 15فیصدسے تجاوز کرجائے تو ملک میں ایمرجنسی بنیادوں پر کام کیا جائے۔صورتحال یہی رہی تو آئندہ چند سال میں پست قامت اور وزن میں کمی کے شکاربچوں میں اضافہ ہوگا ٗ

یہی وجہ ہے کہ ناقص غذائیت بچوں میں شرح اموات کو کم کرنے میں ایک بہت بڑی رکاوٹ ہے نیوٹریشن کے حوالے سے قوانین کی موجودگی کے باوجود اس پر عمل درآمد نہ ہونے کی وجہ سے حالات روز بروز ابتر ی کی طرف جارہے ہیں اس وقت ملک بھر میں خطرناک حد تک بچے وٹامن اے کی کمی کا شکار ہیں جس کیوجہ سے وہ مختلف بیماریوں کا شکار ہونے لگے، آلودہ پانی سے صوبے میں بچوں میں مختلف بیماریاں پھیلنے لگی ہے۔نیشنل نیوٹریشن سروے کے مطابق 2000میں وٹامن اے کی کمی کے شکار بچوں کی تعدا د 08.0 فیصد سے بڑھ کر2011میں 20.0فیصد تک پہنچ گئی ۔ پاکستان میں بھی بچوں کا عالمی دن کے موقع پر عوام میں شعور و بیداری پیدا کی جا ئے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…