کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر صاحب پگارا نے کہا ہے کہ نواز شریف کا پھر سے اقتدار میں آنا مشکل نظرآرہا ہے ۔انہیں پانامہ پیپرز میں نام آنے کے بعد استعفیٰ دے دینا چاہیے تھا ۔اگر وہ ایسا کرتے تو موجودہ حالات کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔ کراچی ریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیر پگارا نے کہ اکہ دنیا بھر میں ایسا ہوا ہے کہ جن حکومتی عہدیداران کے نام پاناما لیکس میں آئے انہوں نے خود ہی اقتدار چھوڑ دیا۔لیکن نوازشریف نے خود استعفیٰ دینے سے
گریز کیا جس کی وجہ سے انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔پیرپگارا نے مزید کہا کہ آئندہ جب بھی الیکشن ہوں گے گرینڈ الائنس کے امیدوار کامیابی حاصل کریں گے ۔اب پہلے جیسے حالات نہیں رہے اس لئے ہمیں امید ہے کہ آنے الیکشن میں ہم اچھے نتائج دیں گے۔پیرپگارا نے ایم کیو ایم پاکستان میں کی سیاست کے حوالے سے سوال پر جواب دیا کہ ایم کیو ایم پاکستان میں کئی دھڑے ہیں ۔ان دھڑوں اور کارکنوں کو قابومیں رکھنا سربراہ ایم کیو ایم پاکستان فاروق ستار کے بس کی بات نہیں ہے ۔