اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں ایک ایسا گاؤں جس کے رہنے والے دوہری قومیت رکھتے ہیں،یہ پاکستان کے شہر گجرات کا گاؤں عالم پور ہے، جہاں کا ایک باشندہ جو بیرون ملک گیا اس نے اپنے گاؤں کے لوگوں کی طرز زندگی بدلنے کے لیے کوشش کی اور 70 کی دہائی میں اپنے گاؤں کے
لوگوں کو یورپین ملکوں خصوصاً ناروے بھیجا۔ اس گاؤں میں 200 گھرانے ہیں اور ہر گھر کا کم از کم ایک شخص ڈبل نیشنلٹی کا حامل ہے۔ یہ گاؤں بھائی چارے کی بہترین مثال ہے کہ ایک شخص نے اپنے گاؤں کے دوسرے لوگوں کے بارے میں سوچا اور ان کی زندگی بدلنے میں اہم کردار ادا کیا۔