لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلزپارٹی کے سینیٹرچوہدری اعتزازاحسن نے کہا ہے کہ نوازشر یف سیاست کے میدان سے فارغ ہوچکے ہیں احتساب کی وجہ سے (ن) لیگ کی چیخیں نکل رہی ہیں ‘حکمران خود جمہوریت کے ساتھ مخلص نظر نہیں آتے اور اداروں پر تنقید کر کے سازشیں کر رہے ہیں ‘میں نے سینٹ میں اقلیت کا لفاظ ختم کر نا چھوڑ دیا ہے اور انتہائی ضرورت پر نے مجبوری کے تحت ہی اقلیت کا الفاظ بولا جاتا ہے ‘ہم سب سے پہلے پاکستانی ہے ۔ اتوار کے روز لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی
کے سینیٹرچوہدری اعتزازاحسن نے کہا ہے کہ سپر یم کورٹ سے نااہلی کے بعد اب نوازشر یف کا پاکستان کی سیاست میں کوئی کردار نظر نہیں آتا وہ جلسے جلوسوں سے اپنی سیاست کا شوق پورا کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ آئین وقانون کی بات کی ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ حکومت آئینی مدت پوری کر یں اور ملک میں عام انتخابات اپنے مقر رہ وقت پر ہی ہونے چاہیے مگر حکمرانوں کے اپنے ارادے اور منصوبے کچھ اچھے نظر نہیں آتے جسکی وجہ سے ملک میں قبل ازوقت انتخابات کی باتیں ہو رہی ہیں ۔