ہفتہ‬‮ ، 19 اپریل‬‮ 2025 

نوازشریف (ن) لیگ کے صدر رہیں گے یا نہیں ،فیصلہ کل ہوگا، ناراض حکومتی اراکین کیا کرنیوالے ہیں ،دھماکہ خیز انکشاف

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ (کل) منگل کو قومی اسمبلی کرے گی‘ سینٹ سے منظور ہونے والا ( الیکشن بل 2017کی شق203میں ترمیم ) کا بل قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا‘اپوزیشن جماعتیںبل منظور کروانے کیلئے متحرک ہو گئیں ہیں،حکومت کو قومی اسمبلی میں واضح اکثریت ہونے کے باوجود مشکلات کا سامنا ہے،ناراض حکومتی ارکان ایوان میں آنے کیلئے پر تول رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں (کل) منگل کو پرائیویٹ ممبر ڈے کے موقع پر سینٹ سے منظورہونے والا انتخابات ترمیمی بل 2017 منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا۔دونوں ایوانوں سے منظور ہونے والے انتخابات بل2017کی شق 203کے تحت کوئی بھی پاکستانی کسی بھی سیاسی جماعت کا سربراہ بن سکتا ہے،اپوزیشن جماعتوں نے انتخابات بل2017کی شق 203 میں ترمیم کا بل سینیٹ سے منظور کروالیا تھا جس کے تحت کوئی بھی نااہل شخص سیاسی جماعت کا سربراہ نہیں بن سکتا۔سینیٹ سے منظور ہونے کے بعدیہ بل (کل)منگل کوقومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔حکومت کو قومی اسمبلی میں واضح اکثریت ہونے کے باوجود مشکلات کا سامنا ہے۔ حکومت کے 70 سے زائد ناراض ارکان اجلاس میں آنے کیلئے پر تول رہے ہیں۔ دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں نے اپنے تمام ارکان کو منگل کو اجلاس میں شرکت کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ تمام اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی رہنمائوں نے ہر صورت اپوزیشن ارکان کی ایوان میں حاضری کو یقینی بنانے کے لئے اہم رہنمائوں کو متحرک کردیا ہے۔ دوسری جانب اہم حکومتی رہنما کا دعویٰ ہے کہ انتخابات ترمیمی بل کو قومی اسمبلی سے کثرت رائے سے مسترد کردیا جائے گا۔ حکومت نے اس حوالے سے مکمل تیاری کرلی ہے، ناراض ارکان کی جانب سے ایوان میں نہ آنے کی باتیں صرف افواہیں ہیں مسلم لیگ (ن) میں کوئی رکن ناراض نہیں ہاں البتہ ان کی رائے میں اختلاف ہوسکتا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے تمام ارکان نواز شریف کی قیادت میں متحد ہیں۔

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…