اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دینے کا عندیہ دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں ان کو بے عزت کیا جاتا ہے، میرا مائیک بند کر دیا جاتا ہے جس کی وجہ سے ٹی وی ٹاک شو میں رات کو بیٹھ کر پروگرام کرنا پڑتے ہیں، اسمبلی سے
باہر نکلتا ہوں تو غنڈے لے کر مجھ پر چڑھائی کر دی جاتی ہے، میری پارٹی چھوٹی ہے ایک لاہور میں کرائے کا 18، 19ہزار کا دفتر کرائے پر ڈیوس روڈ پر لیا تھا جس پر محسن شاہنواز نے دھاوا بول کر اس پر قبضہ کر لیا ہےاور فرنیچر اٹھا کر لے گئے ہیں۔ 10 کروڑ لوگ میرے پروگرام کو سنتے ہیں اور اسمبلی میں میرا سپیکر بند ہو جاتا ہے جسے میں کھلوا نہیں سکتا۔