ہفتہ‬‮ ، 25 جولائی‬‮ 2026 

پاکستان کو شدید خطرات لاحق، دنیا میں ہونیوالی تبدیلیوں کے باعث متاثرہ ملکوں میں کتنے نمبر پر آگیا، ماہرین نے خوفناک انتباہ جاری کر دیا

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

کراچی(این این آئی)ماہرین ماحولیات نے کہاہے کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جسے موسمیاتی تبدیلی سے مختلف اقسام کے سب سے زیادہ خطرات لاحق ہیں، کراچی کی تیزی سے بڑھتی آبادی کے باعث کراچی میں فضائی، شور اور آبی آلودگی خطرناک حد تک پہنچ چکی ہے،

حالیہ برسوں میں ہیٹ ویوز، سیلابی صورتحال اور سمندر کی سطح میں اضافہ ہوا ہے، اس وقت پنجاب کو اسموگ کا سامنا ہے حب اور تھرپارکر میں کوئلے سے چلنے والے پلانٹ کے آپریشنل ہونے کے بعد کراچی کو بھی پنجاب جیسی صورتحال کا سامنا کرناپڑ سکتا ہے،موسمیاتی تبدیلی کے باعث یہ مسائل مزید سنگین ہوتے جارہے ہیں۔ اس ضمن میںماہر ماحولیات ڈاکٹر پرویز امیر نے کہا کہ2017 پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے شدید متاثرہ ملکوں میں پہلے نمبر پر ہے چونکہ پہلے 7ملکوں کی دنیا میں کوئی حیثیت نہیں اگر ان سب کو اکھٹا بھی کر لیا جائے توان کی آبادی کراچی سے بھی کم بنتی ہے،کراچی کے شہری آلودہ پانی پینے پر مجبور ہیں، ہائیڈرنٹس کے ذریعے شہریوں کو پانی کی فروخت ایک پرکشش کاروبار بن چکا ہے، ماحولیاتی تنزل اور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سانس کی بیماریوں، ہر قسم کے کینسر، بلند فشار خون اور ذیابیطس کی شکل میں سامنے آرہے ہیں۔ ڈاکٹر پرویز نے کہاکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ کراچی میں پائے جانے والی ہر قسم کی آلودگی کو ختم کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں، ساحلی پٹی گوادر کی طرز پر 5یا6نئے شہر آباد کیے جائیں تاکہ کراچی سے آبادی کے بوجھ کو کم کیا جاسکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…