ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مصطفی کمال کے پاس ایم کیوایم میں شمولیت کے سوا کوئی راستہ نہیں، شرجیل میمن

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آئی این پی ) پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ہے کہ پی ایس پی کے چیرمین مصطفی کمال کی پوزیشن کمزور نظر آرہی ہے، ان کے پاس ایم کیو ایم جوائن کرنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں،ایم کیو ایم پاکستان کنفیوژن کا شکار ہے اور فاروق ستار نے اپنے پرانے قائد کی یادیں تازہ کیں۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو

کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کنفیوژن کا شکار ہے ۔گزشتہ روز فاروق ستار نے متحدہ قومی موومنٹ کے پرانے قائد کی یادیں تازہ کیں، پارٹی چھوڑنا اور دوبارہ جوائن کرنا یہ ان کی روایت تھی، اللہ ایم کیو ایم کی مدد کرے اور ان کی پریشانی دور کرے جب کہ ایم کیو ایم جو اپنے لیے بہتر سمجھے وہ ان کا حق ہے۔شرجیل میمن نے کہا کہ مصطفی کمال کے پاس ایم کیو ایم جوائن کرنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں، ان کی گزشتہ روز کی کی پریس کانفرنس کے بعد مصطفی کمال کی پوزیشن کمزور نظر آرہی ہے جب کہ اگر ایم کیوایم پاکستان اپنے موقف پرڈٹی رہی تو مصطفی کمال کے پاس آپشن نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی آئندہ انتخابات میں سرپرائزدے گی جب کہ پیپلزپارٹی میں شمولیت کا ارادہ رکھنے والوں کو خوش آمدید کہتے ہیں،کراچی میں پی پی نے جو ترقیاتی کام کیے ہیں وہ عوام کی نظروں میں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ قیدیوں کی فلاح وبہبود کے لیے جیل اصلاحات ضروری ہیں، جیلوں میں قیدیوں کے مسائل حل کروانے کے لیے آواز اٹھاتے رہیں گے جب کہ جیل قید خانہ ہوتا ہے اور وہاں مسائل ہوتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…